اہم ترین

التر نالے میں طغیانی کے بعد مرکزی ہنزہ میں پانی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے، بحالی کی کوششیں‌جاری

ہنزہ (پریس ریلیز) ٹاوَن منیجمنٹ سوساءٹی کریم آباد کے صدر رحمت کریم نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ التر نالے میں طغیانی اور سنٹرل ہنزہ کے مختلف واٹر چینلز کے سر بند تباہ ہونے کے بعد سنٹرل ہنزہ میں پینے اور آپاشی کے پانی کا شدید بحران پیدا ہوا ہے عوام اپنے مدد آپ ان چینلز کو بحال کرنے کی کوشش کررہے ہیں ضلعی انتظامیہ خاص کر ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ صاحب الدین نے خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے اپنے مدد آپ کرنے والے عوام کو بلاسٹنگ کیلئے بارود اور کام کرنے والے والنٹرز کیلئے کھانے کا بندوبست اور شدید متاثر علاقوں کو باوزرز کے زریعے پینے کا صاف پانی پہنچاکربہترین کارکردگی کا مظاہر کیا ہے جوکہ قابل تعریف ہے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اپنے وسائل میں رہ کر عوام کی خدمت کرنے پر ڈپٹی کمشنر ہنزہ کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔

انھوں نے مزید کہا کہ حالیہ گرمی کی لہر سے مختلف نالوں میں طغیانی کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے واٹر چینلز کے علاوہ آبادی اورباغات درختوں کا شدید نقصان پہنچا ہے التر نالے میں موجود ہماچی ،سمرقند ،بربر کوئل کے سربند تباہ ہوچکے ہیں التر نالے میں ایک رابطہ پل بھی تباہ ہوا ہے صوبائی حکومت ان تباہ کاریوں کا سروے کرکے سیفٹی والز تعمیر کریں تاکہ آئندہ غریب لوگوں کی باغات اور آباد ی کا کم سے کم نقصان ہو ۔

انھوں نے مزید کہا کہ ڈپٹی کمشنر ہنزہ کی کارکردگی ان حالات میں بہت بہتر ہے اور عوام ہنزہ آئندہ بھی ڈپٹی کمشنر سے مزید عوامی خدمت کی توقع رکھتی ہے ہنزہ کے سول سوساءٹی آرگنائزیشن کے ساتھ ملکر ضلعی انتظامیہ بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button