اہم ترین

ضلع استور میں تین روزہ راما فیسٹیول کا آغاز ہوگیا

استور ( سبخان سہیل ) گلگت بلتستان کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام راما میں تین روزہ فیسٹول کا آغازہوگیا۔  افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفراللہ خان تھے، افتتاح تقریب میں پارلیمانی سیکریٹری ہیلتھ گلگت بلتستان برکت جمیل، کمشنر دیامر استور فہیم آفریدی ڈپٹی کمشنر استور عظیم اللہ ، سمیت دیگر ہیڈ آف ڈپارٹمنٹ سیاسی و سماجی رہنماء، امن کمیٹی استور کے ممبران عمائدین استور اور شایقین پولو کی ایک بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تین روزہ فیسٹول کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی جعفراللہ خان نے کہا دنیا کے  خوبصورت ترین سیاحتی مقام راما میں ہر سال کی طرح اس سال بھی پولو فیسٹول کا انقاد کا مقصد دنیا کے لوگوں کو یہ پیغام دینا ہے گلگت بلتستان انتہائی پر امن خطہ ہے اور خاص کر استور کی امن کی مثال کہیں نہیں ملتی ہے استور کی امن کی مثال پوری گلگت بلتستان اور پوری پاکستان میں دی جاتی کبھی کبار گلگت کے حالت ٹھیک نہیں ہوتے ہیں تو استور کے لوگ امن کے لیے اگے آتے ہیں ہم استور کے لوگوں کو مبارباد پیش کرتے ہیں یہ فیسٹول سیاحوں کے لیے بھی توجہ کا مرکز بنا ہے گلگت بلتستان میں ہماری حکومت نے امن کے لیے مثالی کام کیے جس کی بدولت آج اسطرح کے فیسٹول کا انعقاد ہورہا ہے گلگت بلتستان کا اہم منصوبہ اور استور کی تقدیر بدلنے والا منصوبہ شونٹر پاس منصوبہ سمیت دیگر اہم منصوبوں کو پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت نے فیڈرل پی ایس ڈی پی سےنکلا دیا ہے شونٹر پاس منصوبہ پر ہماری حکومت نے مکمل سروے کروکر فیڈرل پی ایس ڈی پی میں باقاعدہ ریفلکٹ کروایا تھا گلگت بلتستان میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے نہ کہ صرف یہ منصوبوں پر کٹ لگایا بالکہ سی پیک میں شامل چترل، ایکسپریس سمیت دیگر منصوبوں پر بھی رکاوٹ ہے پاکستان تحریک انصاف سی پیک منصوبے پر شامل میگاہ منصوبوں پر سب سے بڑی رکاوٹ ہے ہماری حکومت نے استور ویلی روڈ ،راما روڈ سمیت اربوں روپے کے میگاہ منصوبے یہاں کی عوام کے لیے دیے ہیں میاں محمد نواز شریف نے گلگت بلتستان کی تعمیر ترقی کے لیے ہم نے جو جو منصوبوں کی ڈمانڈ کی وہ سب ہمیں دیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں ۔

انھوں نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں پر جو بھارت نے ظلوم و ستم کے پہاڑ ڈھائے ہیں اس پر عالمی تظیمیں کیوں خاموش ہیں ہم اقوام محدہ سمیت دیگر تنظیم سے مطالبہ کرتے ہیں وہ فوری اس پر ایکشن لیں بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حثیت ختم کرکے اپنے ساتھ ملانے کی کوشش کی ہے ہم شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ۔

راما فیسٹول کے پہلے دن تین پولو میچز کھیلے گیے پہلا میچ ضلع نگر کے مابین کھیلا گیا جس میں دیامر کی ٹیم نے نگر کی ٹیم کو ایک گول کے مقابلے میں دیامر نے نو گول کرکے میچ اپنے نام کیے دوسرا میچ ضلع استور گرین اور ضلع اسکردو کے درمیان کھیلا گیا جس میں اسکردو کی ٹیم نے استور کی ٹیم کو ایک گول کے مقابلے میں تین گول کرکے میچ جیت لیا تیسرا میچ ضلع گلگت اور ضلع غذر کے مابین کھیلا گیا  جس میں ضلع غذر کی ٹیم نے ضلع گلگت کی ٹیم کو دو کے مقابلے میں چار گول کرکے میچ اپنے نام کیا ۔راما فیسٹول کے پہلے دن پولو میچ دیکھنے ہزاروں کی تعداد میں شایقین راما پہنچے تھے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button