گلگت بلتستان

چیف سیکریٹری گلگت میں بجلی کے بحران پر برہم، کارگاہ فیز تھری اور فور کی مرمت کے لیے ٦٨ لاکھ روپے جاری

CS2

گلگت ( پ ر ) چیف سیکریٹری گلگت بلتستان سکندر سلطان راجہ نے شہر میں بجلی کی ابتر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور ہنگامی اقدامات کرنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ انہوں نے بجلی کی کمی کو جلد از جلد پورا کرنے کے لیئے منعقد ہونے والی ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے برقیات کے محکمے کے زمہ داران کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کارگاہ فیزIIIاور فیزivکی مشینری کی فوری مرمت کے لیئے 6.8ملین روپے جاری کرنے، کارگاہ فیز vکے لیئے نیا آلٹرنیٹر نصب کرنے ، کارگاہ فیز viکے لیئے تین نئے جنریٹرز خریدنے اور کارگاہ فیز viiکے لیئے مرمت کی مد میں 2.5ملین روپے جاری کرنے کا حکم بھی جاری کیا ہے۔ ان اقدامات سے گلگت شہر کو 4تا 6میگاواٹ بجلی کی مزید سپلائی ممکن ہو سکے گی اور بجلی کی ترسیل میں اضافہ ہوگا۔ چیف سیکریٹری نے کارگاہ میں زیر تعمیر 3.2میگاواٹ کے منصوبے کو فروری 2015میں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے جس میں ناکامی کی صورت میں متعلقہ افسران اور ٹھیکیداروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ایک دوسرے اجلاس میں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے گلگت بلتستان ایمپلائز ریگیولرائزیشن ایکٹ کے تحت مستقل کئے جانے والے ملازمین کے حوالے سے پچھلی میٹنگ میں کئے جانے والے فیصلوں کا جائزہ لیا اور تمام انتظامی سیکریٹریز کو ہدایت جاری کی کہ ان تمام کیسز کوایک سے ڈیڑھ ہفتے کی مدت میں تمام ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد اتھارٹی کو منظوری کے لیے بھجوادیا جائے۔ انہوں نے تمام سیکریٹریز پر زور دیا کہ ان کیسز کو زیادہ طول نہ دیا جائے اور ایکٹ پر جلد سے جلد عمل درآمد کو فوری طور پر یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں چیف سیکریٹری گلگت بلتستان نے تمام محکموں میں نئی آسامیوں پر کی جانے والی بھرتیوں کے لیئے بھی اقدامات کے حوالے سے ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں تمام محکموں کے سیکریٹریز نے شرکت کی۔ اس میٹنگ میں بھرتیوں کے حوالے سے منعقد ہونے والے سابقہ اجلاس میں کئے گئے فیصلوں کا بھی جائزہ لیا گیا اور چیف سیکریٹری نے تمام سیکریٹریز کو ہدایت کی کہ بھرتی کے عمل کو شفاف طریقے سے پورا کیا جائے اور تمام آسامیوں کے لیئے اشتہارات اخبارات میں ایک سے ڈیڑھ ہفتے کے اندر اندر شائع کرادیئے جائیں۔ چیف سیکریٹری نے اس بات پر خصوصی زور دیا کہ میرٹ کو یقینی بناتے ہوئے ان آسامیوں کو پر کرنے اور قانونی طریقہ کار کو ملحوظ خاطر رکھنے کا بندوبست کیا جائے ۔ اجلاس اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ جن آسامیوں کو FPSCکے زریعے پر کرنے کی ضرورت ہے ان پوسٹوں کو FPSCبھیجا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button