Oct 09, 2019 پامیر ٹائمز اہم ترین, جرائم Comments Off on استور قتل کیس کا ڈراپ سین:اقبال نامی شخص کو ساتھیوںنے ہی قتل کردیا تھا، ایس پی استور سید الیاس حسین کی میڈیا بریفنگ
استور ( شمس الرحمٰن شمس ) تین روز قبل لوس (استور) میں رات کی تاریکی میں قتل ہونے والے اقبال کے قاتل ڈیوٹی میں ساتھ بیٹھنے والے ان کے ہی ساتھی نکلے۔ استور پولیس نے جائے وقوعہ کا مکمل جائزہ لے کر قتل ہونے والے اقبال کے ساتھ رات کے اوقات ڈیوٹی پر مامور دونوں بندوں سے پوچھ گچھ کی، جس کے بعد عدالت میں مجرم اعجاز الحق اور ملزم شوکت نے اپنے جرم کا باقاعدہ اعتراف کیا ہے۔
یہ انکشاف ایک پریس بریفنگ کے دوران ایس پی سید الیاس حسین نے کیا
انہوں نے مزید کہا کہ استور میں کوئی دہشت گردی نہیں ہوئی ہے، اور نہ ہی کسی اور نے کوئی واردات کیا ہے۔ گاوں میں رات کو ڈیوٹی پر مامور تین افراد میں سے دو نے تیسرے کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ قتل کے واقعے کو بنیاد بناتے ہوے چند سیاسی لوگوں نے اپنی دوکان چمکانے کی خاطر عوام کو اتحاد چوک میں لاکر انتظامیہ اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کیا۔ انہوں نے کہا کہ استور پولیس بغیر کسی سیاسی یا مذہبی دباو کے اپنے ڈیوٹی انجام دیے رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ قتل کے محرکات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ قتل کے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوے ایس پی الیاس نے کہ مقتول شخص کو دو آتشین اسلحے سے دو گولیاں ماری گئیں۔ پولیس واقعے کی تحقیقات میں مصروف ہے۔
ایس پی نے مزید کہا کہ گزشتہ روز گدائی کے مقام پر گاڑیوں کے شیشے توڑنے کا واقعہ بھی بظاہر قتل کے واقعے سے توجہ ہٹانے کی ایک سازش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کوئی شہری ان واقعات کے بارے میں مصدقہ اطلاع فراہم کرے گا تو اسے پچاس ہزار روپے بطور انعام دئے جائیں گے اور ان کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔
Aug 04, 2022 0
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 02, 2022 Comments Off on وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ڈگریاں الیکشن کمیشن میںچیلنج، اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست، نوٹس جاری کردیا گیا
Jun 20, 2022 Comments Off on وزیر اعلی نے نوٹس لے لیا، خودکشی کے واقعات کی محرکات اور وجوہات جاننے کے لئے “اعلی سطحی کمیٹی”تشکیل دینے کا حکم
Jun 19, 2022 Comments Off on غذر میں 700 سے زائد نوجوانوںکا اہم اجتماع منعقد، ضلع بھر میںمینٹل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ
Jun 19, 2022 Comments Off on اپر چترال میں AKESP کے جدید طرز کے تین آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم