اہم ترینحادثات

داریل: جنگل میں لگی آگ پر تین روز بعد قابو پالیا گیا

چلاس (پ ر) محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف اور مقامی لوگوں کی کوششوں سے داریل کے علاقے کھنبری کے جنگل میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا.

16 ستمبر 2019 کے شام کو مقامی ذرائع سے داریل کے علاقے کھنبری کے جنگل میں مختلف جگہوں پر آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ جس پر فوری طور پر متعلقہ ڈویژن کے تمام فیلد سٹاف مہتمم جنگلات کی سرکردگی میں آگ بجھانے کیلئے کھرن روانہ ہوگئے۔ مقامی افراد اور مالکان جنگل سے بھی اس میں سلسلے میں تعاون کی درخواست کی.

ناظم جنگلات دیامر نے ضلعی انتظامیہ سے بھی فوری رابطہ کیا اور حکام کو صورت حال سے آگاہ کیا. علاقہ انتہائی دوردراز ہونے اور ذرائع مواصلات سے دور ہونے کی وجہ سے مکمل رپورٹ اور صورت حال واضح نہیں ہورہی تھی۔

محکمہ کی درخواست پر صوبائی حکومت نے آرمی سے ہیلی کاپٹر کی مدد مانگی جس پر فورس کمانڈر گلگت بلتستان نے فوری طور پر ہیلی کاپٹر فراہم کی. کمانڈر ایف سی این اے کی ہدایت پر حالات کی سنگینی کا جائزہ لینے کیلئے کرنل عمران بھٹی کی قیادت میں آج ہیلی روانہ کیا جس میں سیکریٹری جنگلات شاہد زمان, ڈی ایف گلگت محمد افتخار بھی موجود تھے.

علاقے کا تفصیلی فضائی معائنہ کرنے کے بعد مشاہدہ کیا کہ دس سے پندرہ مختلف جگہوں پر ڈیڈ فالن درختوں کی وجہ سے زمینی آگ لگی ہوئی تھی جو کہ زیادہ پیمانے پر نہیں تھے. تازہ ترین اطلاع کے مطابق محکمہ کے فیلڈ سٹاف اور مقامی لوگوں اور مالکان جنگل کی ان تھک اور فوری کاروائی کی وجہ سے آگ پر مکمل طور پر قابو پالیا ہے.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button