تعلیم

ہاسی گاوا پبلک سکول اینڈ کالج ہنزہ میں سپورٹس ویک کا آغاز ہوگیا

ہنزہ (اکرام نجمی) ہاسی گاوا میموریل پبلک اسکول اینڈ کالج کریم آباد کے انتظامیہ نے عالمی خلائی ہفتے کی مناسبت سے 4اکتوبر سے سپورٹس ویک کا آغاز کیا جسمیں اسکول اینڈ کالج کے بچوں نے رنگارنگ پروگرامز عالمی خلائی ہفتے کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے پیش کئے۔

عالمی یوم ہفتے کو دنیا بھر کے تقریبا 80ممالک جن کے پاس خلائی ادارے ہیں اس دن کو خلائی دنیا میں سائنسی ترقی اور سیارہ زمین پر رہنے والے انسانوں کیلئے مختلف فوائد کے حوالے سے پروگرام پیش کرتے ہیں۔

عملی و سائنسی پروگرامز کے علاوہ سکول کے طلباء و طالبات کے درمیان کھیلوں کے مقابلے بھی جاری ہیں جن میں فٹ بال،والی بال،ہائی جمپ،چیئر ریس اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔

پروگراموں کا یہ سلسلہ 10اکتوبر 2019تک جاری رہے گا اختتامی تقریب 10اکتوبر کو منعقد ہوگا جس میں سائنسی نمائشوں اور دیگر مطالعاتی پروگرامز پیش ہونگے۔

ہاسی گاوا میموریل پبلک اسکول اینڈ کالج کریم آبادمیں گزشتہ کئی سالوں سے یہ ہفتہ منایا جاتارہا ہے جس میں پاکستان کے خلائی تحقیقاتی ادارہ سپارکو کی مدد اور تعاون شامل رہا ہے۔

ہاسی گاوا میموریل پبلک سکول اینڈ کالج کریم آباد ہنزہ کا ایک معروف تعلیمی ادارہ ہے جو جاپانی کوہ پیماہ ہاسی گاوا سے منسوب ہیں مشہور کوہ پیماہ ہاسی گاوا ہنزہ میں التر پیک کو سر کرتے ہوئے برفانی تودے کے زد میں آکر جانحق ہوئے تھے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button