اہم ترین

ضلع استور کے سرحدی گاوں ٹٹوال میں آتشزدگی، 8 مکانات خاکستر، مویشی ہلاک

استور(سبخان سہیل) ضلع استور کے سرحدی علاقہ ٹٹوال میں آگ لگنے سے 8 مکانات جل کر راکھ، متعدد مال مویشی بھی ہلاک، متاثرین سخت سردری کے موسم میں شدید مشکلات کا شکار، موبائل سروس نہ ہونے  سے علاقہ دنیا سے کٹ کر رہ گیاہے۔

ضلع استور کے دور افتادہ علاقہ  قمری اور کلشئی سے ملنے والی ابتدائی معلومات کے مطابق ٹٹوال برگیڈ نامی گاؤں میں گزشتہ روز رات گئے اچانک آگ لگنے سے پورا گاؤں آگ کی لپیٹ میں آیا جس کے نتیجے میں 8 مکانات مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق موسم سرما کے 5سے 6ماہ کیلئے جمع لاکھوں مالیت کی اشیاء خورد و نوش اور گھریلو سامان بھی آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے جبکہ لوگ نالے میں عارضی بستی میں ہونے کی وجہ سے محفوظ رہے اورکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔  آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پاک آرمی کے جوان امدادی کارروائی کیلے پہنچ گئے اور پورے گاؤں کو آگ کی لپیٹ میں آنے سے بچالیاگیا  مقامی لوگوں نے بھی آگ بجھانے میں بھر پور کردار ادا کیا اور گاؤں میں لگنے والی آگ پر رات 4بجے کے قریب  قابو پایا گیا۔ابتدائی طور پر ملنے والی معلومات کے مطابق  مکمل طور پر جلنے والے مکانان کے متاثرین میں احمد کواک، عبدالقادر، امیر،عبدالخالق خان، الطاف خان خلیل خان، ظہورکواک،سہیل،اور عمران شامل ہیں۔ مقامی لوگوں نے گلگت  بلتستان حکومت، فورس کمانڈر گلگت بلتستان، ڈزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی سمیت فلاحی اداروں سے فوری امدادی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے اور خدشہ ظاہر کیاگیا ہے سردی کی لہر میں تیزی اور برف باری کی صورت میں متاثرہ خاندانوں خاص طور پر بچوں اور خواتین کو شدید مشکلات درپیش ہونگیں  اور انکے کیلئے علاقے میں رہنا مشکل ہوجائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button