خبریں

گورنر گلگت بلتستان کی وزیر داخلہ سے ملاقات، پولیس افسران کو تعلیم اور پیشہ وارانہ استعداد کاری کے مزید مواقع دینے کا مطالبہ

گلگت۔گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں بالعموم پاکستان اور بالخصوص گلگت بلتستان میں امن و امان کی صورت حال اور دیگر امور پر گفتگو ہوئی۔

گورنر گلگت بلتستان نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کے افیسروں کو دیگر صوبوں کے پولیس افیسروں کی طرح مواقعے فراہم کئے جائیں۔ گورنر گلگت بلتستان کے مطالبے پر وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کے افیسران کو وفاق اور دیگر صوبوں میں پوسٹنگ کرانے کے لیئے اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے افیسران بھی ملک کے دیگر صوبوں میں اپنی خدمات انجا م دے سکیں۔ گورنر گلگت بلتستان نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان پولیس کے افیسروں اور جوانوں کو بین الاقوامی اور قومی سکالرشپس فراہم کئے جائیں اور مختلف ٹرنینگ کے مواقعے فراہم کئے جائیں تاکہ پیشہ وارانہ تربیت میں مزید بہتری کے مواقعے مہیا ہو سکیں اور یونیٹیڈ نیشن کے مشن میں منتخب ہونے والے پولیس افیسران کے این او سی بھی فوری جاری کے جائیں تاکہ

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button