ہنزہ میںزمینوں کے سرکاری ریٹس کے تعین می جان بوجھ کر تاخیر کیا جارہا ہے، محمد فضائل صدر بلتت یوتھ آرگنائزیشن
ہنزہ (اکرام نجمی) بلتت یوتھ آرگنائزیش (BYO)کے نائب صدر محمد فضائل نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہنزہ میں زمینوں کے سرکاری ریٹ کے تعین میں تاخیر کیا جارہا ہے جبکہ کمشنر گلگت ڈویژن نے اپنے ہنزہ دورے کے موقعے پر دربار ہوٹل میں ایک ہفتے کے اندر اندر زمینوں کی معاوضے میں اضافے کی نوٹیفکیشن جاری کرنے کے ہدایات جاری کیے تھے۔
ہنزہ کے نوجوانوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے ہم بھر پور مطالبہ کرتے ہیں کہ کمشنر گلگت ڈویژن کے احکامات کے مطابق فوری طور پر ہنزہ میں زمینوں کی معاوضے میں خاطر خواہ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گلگت بلتستان میں ہنزہ واحد ضلع ہے جس کی زمین کی قیمتوں میں اضافہ کئی سالوں سے نہیں ہوا ہے جس کیلئے کئی بار مطلقہ اداروں میں درخواستیں جمع کی جاچکی ہے جبکہ علاقے میں زمین کی سرکاری قیمت نہ ہونے کے برابر ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ عوامی نمائندگی سے محروم ہنزہ کے مسائل کو حل کرنے میں متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی نوجوانوں میں مایوسی پھیلارہی ہے اعلی حکام اپنے دوروں میں وعدے کرتے ہیں لیکن ان پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوتا یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ ان افسران کی احکامات کو نظر انداز کیا جاتاہے یا جان بوجھ کر ہنزہ کو محرومیوں کی طرف دھکیلا جارہا ہے۔
بلتت یوتھ آرگنائزیشن کے نائب صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہنزہ میں کئی ایسے ترقیاتی پروجیکٹس ہے جنکے ٹنڈرز نہیں ہورہے ہیں جس کا مثال کریم آباد زیرو پوائنٹ تا یونیورسٹی سمرقند کول روڈ اور زیرو پوائنٹ تا بلتت فورٹ چوک روڈ ہے۔
انھوں نے کہا کہ سنٹرل ہنزہ خاص کر علی آباد اس وقت پینے کے صاف پانی کے بحران کا شکارہے اس کے علاوہ حیدر آباد روڈ پر ناقص کام کے علاوہ تاخیر کا بھی شکارہے