جرائم

اڑتالیس گھنٹوں کے اندرایمت تھانے سے فرار ہونے والا ملزم گرفتار

اشکومن (کریم رانجھا) ؔ ایمت تھانے سے فرار ہونے والا افیون کا ملزم ا ڑتالیس گھنٹو ں کے اندر گرفتار،ملزم سے ڈیڑھ کلو افیون برآمد ہوا اورریمانڈ کے دوران ایمت پولیس کی آنکھوں میں دھول جھونک کر فرار ہوا تھا۔ذرائع کے مطا بق گزشتہ دنوں پولیس سٹیشن ایمت نے مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے مجاور کے مقام پر ایک شخص مسمی جمیل ولد زر داد ساکن ایمت کو ڈیڑھ کلو صافی افیون سمیت گرفتار کیا تھا جس کے خلاف ایمت تھانے میں ایف آئی آر نمبر22/19زیر دفعہ حکم انسداد منشیات 9Cدرج ہوا تھا اور ملزم کو مزید تفتیش کی غرض سے عدالت سے ریمانڈ حاصل کرکے دوبارہ تھانہ ایمت منتقل کیا گیا تھا جہاں سے ملزم فرار ہوا۔معتبر ذرائع کے مطا بق مذکورہ ملزم ایمت تھانے میں حوالات نہ ہونے کے باعث مبینہ طور پرملزم کو کچن کی”خدمات”پہ مامور کیا گیا تھا جہاں سے ملزم موقع پاتے ہی فرار ہو گیا۔ایس پی غذر نے واقعے کی اطلاع ملنے کے فوری بعد ملزم کو دوبارہ گرفتار کرنے اور عدم گرفتاری کی صورت میں تادیبی کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔ملزم کوایمت پولیس نے آج (سنیچر) کی صبح مجاور کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے مفرور ملزم کو اس کے سسرال مسمی عبدالغفور کے گھر سے دوبارہ گرفتار کرلیا ہے۔ملزم علاقے میں افیون کے کاروبار کے حوالے سے بدنام زمانہ بتایا جاتا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button