استور میں زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری، زمینی تودے گرنے سے بند سڑک کو دوبارہ کھول دیا گیا
استور( سبخان سہیل) استور ویلی کی سڑک چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھول دی گئی ہے۔ آفٹر شاکس کے باعث سڑک رات کو دوبارہ بند ہوگئی تھی، جسے سڑک کی بحالی پر مامور ٹیموں نے ایک بار ٹریفک کے لئے کھول دیا ہے۔
استور کی ضلعی انتظامیہ متاثرین زلزلہ کی مدد کے لیے دن رات کام کررہی ہے، تاہم دشوار گزار راستوں کے باعث مشکلات درپیش ہیں۔ یہ معلومات اسسٹنٹ کمشنر شیر افضل انھوں نےمیڈیا کو دی۔
انہوں نے مزید کہا کہ استور میں زلزلے میں سب سے زیادہ متاثرہ گاوں شلتر میں 45گھرانے ہیں جہاں ہر ہم نے ڈیزاسٹر منجمنٹ ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان پہنچادیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس گاوں کے اکثر گھر تباہ ہوچکے ہیں اور مویشیوں کی ہلاکت کی اطلاعات بھی ہیں۔
ڈوئیاں، ڈشکن اور مشکن سمیت دیگرمتاثرہ گاوں میں اب تک 150خیمے اور اشیائے خوردونوش پہنچا دی گئی ہیں۔ ان علاقوں میں 250ٹینٹ اور دیگر ضروری ریلف پہنچانے کا کا جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ استور بھر میں زلزلے کے باعث پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ضلع بھر میں ایس کام کی تھری جی فور جی اور ڈی ایس ایل سروس بھی اب تک مطعل ہے، جس باعثت معلومات اکٹھا کرنے میں دقت ہورہی ہے۔