معیشت

ضلع نگر میں مرکزی دیہی تنظیمات کے ذریعے بیج تقسیم کئے جاچکے ہیں، گندم کی پیداوار زیادہ ہوگی، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت

نگر(اقبال راجوا) ضلع نگر میں پچیس وادیوں کی مرکزی تنظیمات کے زریعے کسانوں میں جوہر اور PK.13قسم کی تصدیق شدہ5ٹن سے زاٸد بیج ایک تحریری یادداشت کے زریعے تقسیم کٸے جا چکے ہیں۔ اقبال حسین ڈپٹی ڈاٸریکٹر محکمہ زراعت ضلع نگر۔ میڈیا سٕے بات چیت کرتے ہوٸے DDزراعت نگرنے بتایاکہ ضلع نگر میں  زراعت کا باقاعدہ آغاز فروری سے شروع ہوتا ہے تا ہم نومبر کے مہینے میں گندم کی کاشت سے گندم کی مقدار بہت زیادہ ہو تی ہے کیوں کہ نومبر کے مہینے میں ایک دانہ گندم سے کٸ ٹیلرز نکلتی ہیں اور ہر ٹیلر پر ایک خوشہ ہوتا ہے۔اس سال موسم سرما تھوڑا سا طویل ہو رہا ہے اس لٸے ماہ فروری میں کاشت ہوگی۔ انہوں نے مختلف سوالات کا جواب دیتے ہوٸے کہا کہ نگر کے 24بڑی وادیوں میں مختلف سماجی اور علاقاٸی تنظیمات کے ساتھ ایک تحریری معاہدہ کیا ہے جس کے مطابق کسانوں کو بیج فراہم کٸے گٸے ہیں یہ کسان دوسرےکسانوں کو گندم کاشت کرنے کے لٸے بیج فراہم کریں گے۔ جبکہ دو قسم کی گندم کی مصدقہ بیج کی بیجاٸی اور کاشت کرکے فصل اگنے پر فصل کی حفاظت اور افزاٸش کے جدید اور بہترین طریقے بھی کسانوں کو سکھاٸے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مذید بتایا کہ تقسیم کٸے گٸے بیج کی مقدار 5ٹن ہے جس سے امید کی جا سکتی ہے کہ کٸی گنا زیادہ گندم کی فصل تیار ہوگی۔ بیج نگر کی بڑی وادیوں چھلت ٹاٶن ،بر ویلی ،چھپروٹ ،تحصیل نمبر 2نگرمیں سکندر آباد پھکر اور تحصیل 1میں نگرخاص ، ہوپر ویلی سمیت مجموعی طور پر24 دیگر وادیوں میں تنظیمات کے زریعے کسانوں میں بیج تقسیم کٸے جا چکے ہیں ۔ یہ وزیر اعظم پاکستان کے وژن کے مطابق گندم کی بہترین پیداوار سے کسان کی آمدنی بڑھانے کے لٸے اقدام۔کے طور پر دٸے گٸے  ہیں۔ جب اس بیج سے کسان کی اناج کی پیداوار میں اضافہ ہوگا تو دیکھا دیکھی میں دوسرے کسان بھی ان سے بیج خریدیں گے اور یوں گندم کی بہترین پیداوار زیادہ سے زیادہ حاصل کی جاٸےگی۔ بیج عوام کے لٸے 70فیصد کی رعایتی نرخوں پر دی گٸی جس سے پچاس کلو بیج کی قیمت کا 30% قیمت کسان سے لی گٸی ہے  جس کے بعد کسان کے ساتھ ایک سادہ تحریری معاہدہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے مذید بتایا کہ محکمہ زراعت نگر فصل کی بیجاٸی سے لے کر کٹاٸی اور فصل گاہہ کر صاف ستھری کرنے تک نگرانی کا کام جاری رکھے گی۔اور اس بات کو یوینی بناٸے گی کہ 5ٹن بیج سےبہترین پیداوار کی مقدار کم از کم 15سے20ٹن گندم کی بہترین فصل حاصل کی جاٸے گی۔ اوراگلے سال اس سے سینکڑوں ٹن گندم پیدا کی جاٸے گی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button