خنجراب نیشنل پارک میں غیر قانونی شکارکرنیوالے ایف ڈبلیو او اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی ہونی چاہیے، قائد حزب اختلاف
گلگت(پ-ر) گلگت قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے کہا ہے سوست کے مقام پر جنگلی حیات آئی بیکس کے شکار کرنے والے مقامی افراد کو گرفتار کر کے جیل بھیجنا احسن اقدام ہے۔
مگر ایک اطلاع کے مطابق FWO والوں نے بھی اسی نیشنل پارک میں غیر قانونی طریقے سے تقریبا 3 آئی بیکس شکار کئے ہیں. اگر واقعی غیر قانونی شکار کیا گیا ہے تو FWO والوں کے خلاف بھی کارروائی ہونی چاہئے. کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں. قانون سب کے لئے برابر ہونا چاہیے. جنگلی حیات کا غیر قانونی شکار کرنے والوں کو کوئی رعایت نہیں دی جائے. اس معاملے کو ہم اسمبلی میں اٹهائینگے.
انہوں نے ان خیالات کا اظہار میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے. انہوں نے کہا ہے کوئی ادارہ قانون سے بالاتر نہیں. اگر سوست کے مقام پر واقعی FWO والوں نے شکار کیا ہے تو سخت قانونی کارروائی ہونی چاہیے.ہم اس معاملے کو اسمبلی میں اٹهائینگے کہ FWO کو غیر قانونی شکار کا اختیار کس نے دیا ہے. مقامی لوگ شکار کرے تو جیل اور FWO والے کرے تو خاموشی. ہم ایسے دہرے معیار کو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے. محکمہ جنگلی حیات فورا غیر قانونی شکار کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرے.