خبریں

ہنزہ پریس کلب کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، مسائل سے آگاہ کیا

ہنزہ (اسلم شاہ) ہنزہ سیاحتی طور پر گلگت بلتستان کا نہیں بلکہ پاکستان کا چہرہ ہے ہنزہ میں صحافیوں نے یہاں کی سیاحت کوفروغ دینے کے لیے مثنت کردار ادا کیا ہے اور ہنزہ پریس کلب سے منسلک پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت چہرہ دیکھانے میں صف اول کا کردارادا کیا ہے، ہنزہ کے صحافیوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کروں گا۔ فیاض احمد ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ

ہنزہ پریس کلب کے ممبران اور صحافی نامساعد حالات اور در پیش مشکلات کے باوجود اپنے صحافتی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں،ہنزہ ایک وسیع ضلع ہونے کے باوجود ہنزہ کے صحافیون نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور دنیا کے سامنے گلگت بلتستان اور پاکستان کا ایک مثبت چہرہ پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ اب وقت آیا ہے کہ اس شعبے سے منسلک افراد کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔ اکرام نجمی سینئر نائب صدر ہنزہ پریس کلب

تفصیلات کے مطابق گزشتہ جمعہ کو فیاض احمد ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کی دعوت پر ہنزہ پریس کلب اور یونین آف جنرلسٹ کے عہداداروں اور ممبران نے اکرام نجمی سینئر نائب صدر ہنزہ پریس کلب کی سربراہی میں مُلاقات کی اس موقع پر فیاض احمد ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ نے کہا کہ پریس یا صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے ریاست میں ہر ایک ستون کا اپنا اپنا کردار ہوتا ہے،ہنزہ سیاحتی طور پر گلگت بلتستان کا نہیں بلکہ پاکستان کا چہرہ ہے ہنزہ کے صحافیوں نے یہاں کی سیاحت کوفروغ دینے کے لیے مثبت کردار ادا کیا ہے اور ہنزہ پریس کلب سے منسلک پرنٹ اور الیکٹرونک میڈیا کے نمائندوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مثبت چہرہ دیکھانے میں صف اول کا کردارادا کیا ہے، ہنزہ کے صحافیوں کی مشکلات دور کرنے کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کروں گا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہنزہ بین الاقوامی سطح پر اپنا ایک مقام رکھتا ہے اس لیے یہاں پر صحافت کا معیار بھی بہت بلند ہے، ہنزہ پریس کلب اور یونین آف جنرلسٹ ہنزہ کے ممبران اور عہداداروں کی جانب سے بیان کردہ تمام مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات اٹھائے جائینگے، اور ترجیہی بنیادوں پر مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

ذولفقار بیگ سینئرنائب صدر یونین آف جنرلسٹ ہنزہ اور سینئرممبر ہنزہ پریس کلب نے اس موقع پر باضابطہ طور پر پریس کلب اور یونین کی جانب سے فیاض احمد کو ڈپٹی کمشنر ضلع ہنزہ کی تعیناتی پر مبارک بادی پیش کی اور بحیثیت گلگت بلتستان کے سپوت ہنزہ کے لیے خوش آئند قرار دیا۔

اس سے پیشتر سینئرنائب صدر ہنزہ پریس اکرام نجمی نے کہا کہ ہنزہ پریس کلب کے ممبران اور صحافی نامساعد حالات اور در پیش مشکلات کے باوجود اپنے صحافتی امور کی انجام دہی میں مصروف عمل ہیں،ہنزہ ایک وسیع ضلع ہونے کے باوجود ہنزہ کے صحافیون نے ہمیشہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور دنیا کے سامنے گلگت بلتستان اور پاکستان کا ایک مثبت چہرہ پیش کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے اس موقع پر مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آیا ہے کہ اس شعبے سے منسلک افراد کے مسائل ترجیہی بنیادوں پر حل کئے جائیں اس موقع پر سینئرنائب صدر ہنزہ پریس کلب اکرام نجمی کے ساتھ جنرل سیکرٹری یونین آف جنرلسٹ اسد اللہ غازی،سینئر نائب صدر ہنزہ یونین آف جنرلسٹ ذولفقار بیگ،فنانس سیکرٹری یونین آف جنرلسٹ ہنزہ شاہ بہرام،دیگر ممبران میں غازی کریم، اسلم شاہ،پیار علی اور عباس علی خان شامل تھے،

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button