خبریں

ایک ہفتہ قبل کے ٹو پر لاپتہ ہونے والے جاپانی کوہ پیما کا سراغ نہ مل سکا

شگر(نامہ نگار) ایک ہفتہ گزرنے کے باوجودکے ٹو بیس کیمپ پر لاپتہ ہونے والے جاپانی کوہ پیماء کا کچھ پتا نہ چل سکا۔جاپان سے تعلق رکھنے والا کوہ پیماء مسٹر کجیرو واٹابے کے ٹو بیس کیمپ سے 22جولائی کو لاپتہ ہوگئے تھے۔ اس کی تلاش کیلئے کی گئی ریسکیو آپریشن ناکام ہوئی۔اور ان کی زندہ یا مردہ حالت میں کہیں موجودگی کا کوئی پتہ نہ چل سکا۔

مذکورہ کوہ پیماء نذیر صابر ایکسپڈیشن کیساتھ کے ٹو سر کرنے گئے تھے اور مہم جوئی کے دوران لاپتہ ہوگئے تھے۔

۔پولیس کے مطابق گروپ لیڈر Mr. Akira Oyabeنے اسکولی پولیس چیک پوسٹ پر کوہ پیماء کی گمشدگی کی اطلاع دیی ہے اور باقی ممبران ایک دو دنوں تک واپس پہنچیں گے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button