اہم ترین

گلگت بلتستان حکومت کی ترجیحات میں سرفہرست ہے، وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی اراکین گلگت بلتستان کونسل سے گفتگو

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے گلگت بلتستان کے ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت بلتستان ترجیحات میں سرفہرست ہے۔ مارچ میں دورہ کرکے اہم فیصلے کیئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ ممبران کونسل نے گلگت بلتستان کے عوام کی فلاح وبہبود سے متعلق جو سفارشات کئے ہیں انتہائی نہایت قابل قدر اور قابل عمل ہیں۔ جگلوٹ سکردو روڈ پر تعمیراتی کام کو سست روی کا شکار نہیں ہونے دینگے اور مطلوبہ رقم کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کو سی پیک میں گوادر سمیت تمام صوبوں کے برابر حقوق کو یقینی بنائینگے۔ بجلی کے چھوٹے منصوبوں کے ذریعے گلگت بلتستان کو لوڈشیڈنگ فری کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ دیامر اور خیبرپختونخواہ حدود کے فیصلے کیلئے بہت جلد میٹنگ کال کرونگا۔ اسد عمر نے گلگت بلتستان میں سیاحت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کیلئے بہت جلد منظم منصوبہ بندی کی یقین دہانی کرائی۔ ممبران کونسل نے انہیں گلگت بلتستان دورے کی دعوت دی انہوں نے دورے کی دعوت قبول کرتے ہوئے مارچ کے آخر میں گلگت بلتستان کے دورے کا اعلان کیا اور اس دورے کے دوران ممبران کی جانب سے پیش کردہ سفارشات پر عملدرآمد کرانے کے عزم کا اظہار کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button