پی ایم ایس امتحان میں کامیابی پانے والے چترال کے سات تعلیم یافتہ نوجوان قوم کے اثاثے ہیں، بریگیڈئیر (ر) خوش محمد خان
چترال (پ ر) آغا خان ایجوکیشن سروس گلگت بلتستان و چترال کے سربراہ بریگیڈیر ( ریٹائرڈ) خوش محمد خان نے حالیہ PMS میں شاندار کامیابی پانے پر چترال سے تعلق رکھنے والے سات نوجوانوں کو مبارکباد دی ہے۔
ایک پریس ریلیز میں انہوں نے کہا ہے کہ میں اپنی جانب سے انیس الرحمان ولد محد دوست ، فواد احمد ولد خوش ولی، شگفتہ سرور ولد حکیم سرور، سلیم اللہ خان ایوبی ولد امان اللہ خان ، ریاض احمد ولد عبد الحمید خان ، نوید احمد ولد عزیز اللہ اور نادر نظر ولد اکبر خان کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ چترال میں اس سال اعلی تعلیم یافتہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے صوبائی سطح پر ہونے والے سول ملازمتوں کی اعلیٰ اسامیوں میں اپنے اور قوم کے لئے بلند مقام حاصل کر لیا ہے ۔ ہم اپنے تمام طالب علموں سے یہی توقع رکھتے ہیں کہ وہ میرٹ کو اپنا معیار بنائیں ۔ تعلیم حاصل کرنے کا اصل مقصد بھی میرٹ ہی ہے ۔ ہمیں امید ہے کہ یہ افیسرز عملی زندگی میں آنے کے بعد قوم کا اثاثۃ ثابت ہوں گے ۔