چیف سیکریٹری کی ہنزہ آمد، سکاوٹس کے عالمی دن کی سرگرمیوں میں شریک ہوے
ہنزہ (اجلال حسین) سکاوٹس کے عالمی دن کے موقع پر ڈسٹرکٹ سکاوٹس ہنزہ کے چاق و چوبند دستے نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کیپٹن (ر) خرم آغا کو ہنزہ آمد پر سلامی دیتے ہوئے گارڈ آف انر پیش کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ کمشنر سکاوٹس نے چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کو سکارف بھی پہنایا گیا۔ اس موقع پر ڈی سی ہنزہ فیاض احمد اور دیگر ضلعی انتظامی سربراہان بھی شریک تھے۔
چیف سیکرٹری گلگت بلتستان کہا کہ سکاوٹس ایک تحریک کا نام ہے انہوں نے کہا کہ سکاوٹس بغیر رنگ و نسل سیاست اور مذہب سے بالاتر ہو کر ملک اور قوم کی خدمت کرنا ہے ہم ڈسٹرکٹ سکاوٹس ہنزہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو کہ گلگت بلتستان میں ایک مثالی اور منعظم سکا وٹس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل نہ صرف ہنزہ،نگر، گلگت بلتستان بلکہ دیگر صوبوں میں جاکر سکاوٹینگ کی مشن اور خدمات سرانجام دئیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سکاوٹس نے مختلف سانحات میں امدادی کاموں کے علاوہ سرکاری سطح پر ہونے والی تقریبات میں بھی اہم کردار ہیں۔ اس موقع پر ہنزہ ڈسٹرکٹ سکاوٹس نے اس مشن کا آگے بڑھاتے ہوئے ضلع بھر کے ہسپتالوں میں مریضوں کے ساتھ دن گزارہ جبکہ شاہراہ قراقرم ناصر آباد پل تا سوست تک ٹریفک کے نظام بھی سنبھالا۔ ولڈ سکاوٹس ڈے کے حوالے سے کریم آباد پولو گرونڈ میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ڈی سی ہنزہ، سیکرٹری ریجنل کو نسل کے علاوہ دیگر افسران اور سکاوٹس شریک ہوئے اس دن کے موقع پر سکاوٹس نے ریلیاں بھی نکالیں گئے۔