ہائی سکول الچوڑی شگر میں امتحانی مرکز کی بندش کے خلاف والدین اور طلبہ سراپا احتجاج
شگر(بیورورپورٹ) ہائی سکول الچوڑی میں امتحان سنٹر کی بندش کیخلاف طالبات کے والدین کا انوکھا احتجاج،بچیوں کو دیگر امتحانی سنٹر بھیجنے اور مزید تعلیمی سلسلی جاری رکھنے سے انکار کردیا،تفصیلات کے مطابق کشمل،سلدی، یونو اور دیگر علاقوں کے طالبات کے والدین نے بچیوں کو تعلیم سے خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا۔اپنے بچیوں کو کوسوں دور کسی دوسرے سنٹر میں امتحان کیلئے بھیجنے کی اسطاعت نہیں۔ مزید بچیوں کی تعلیمی سلسلہ جاری نہیں رکھ سکتا، بچیوں کا تعلیمی سلسلہ ختم ہونے کی ذمہ دار فیڈول بورڈ اور محکمہ تعلیم گلگت بلتستان ہونگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والدین کا کہنا تھا کہ یونین کونسل الچوڑی کی زیادہ تر آبادی غریب اور کسانوں پر مشتمل ہیں۔ ہم اپنے بچوں کو پیٹ کاٹ کر تعلیم دلاتے ہیں۔چونکہ ہائی سکول الچوڑی آبادی سے قریب ہونے کی بناء پر اپنے بچیوں کو آسانی اور اطمنان کیساتھ تعلیم حاصل کرنے کیلئے بھیجتا تھا۔ لیکن اس سال امتحانی سنٹر کی بندش کے بعد دور دراز علاقوں میں اپنے بچیوں کو امتحان کیلئے بھیجنا رسک ہیں۔کیونکہ عین امتحان کے دوران کاشت کاری کا سیزن آتے ہیں اور زیادہ تروالدین کاشت کاری میں مصروف ہوتے ہیں۔ ہم غریب لوگ ہیں کہ اپنے بچیوں کیلئے روزانہ گاڑی کا بندبست کرکے امتحانی سنٹروں تک پہنچا دیں۔نہ ہی کاشت کاری کی وجہ سے لوگوں کو روزانہ لانے لیجانے کی وقت ملیں گے۔ اس لئے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اپنے بچیوں کو امتحان سے باہر کرکے مزید تعلیمی سلسلے میں خیرباد کہنے کے سواء ہمارے پاس کوئی چارہ نہیں۔ والدین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور الچوڑی میں امتحانی سنٹر کو دوبارہ بحال کیا جائے۔ورنہ علاقے میں تعلیم سلسلہ رکنے کا ذمہ دار محکمہ تعلیم اور فیڈرل بورڈ ہونگے۔