اموات

ہنزہ: نوجوان بینکر عرفان کریم مختصر علالت کے بعد 37 سال کی عمر میں انتقال کرگیا

ہنزہ (اجلال حسین) ہر دلعزیز، انسان دوست، نوجوان بینک منیجر عرفان کریم ولد مالک شاہ 37 سال کی عمر میں مختصر علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔ مرحوم نیشنل بنک آف پاکستان میں گریڈ 18کے افسر تھے اور گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں میں واقع بینک کی شاخوں میں بحیثیت منیجر 11سالہ خدمات فراہم کر چکے تھے۔

مرحوم اس کے علاوہ ایک بہترین رضار، سکاوٹ، بھی تھے۔ ابتدائی زندگی سے ہی سماجی خدمات میں سرگرم رضاکار کو بینک میں ملازمت ملی تو ان کی مصروفیات بڑھ گئیں، مگر انہیں جب بھی موقع ملتا تھا وہ سماجی خدمات کے لئے صف اول میں پائے جاتے تھے۔

مرحوم عرفان علی آباد سٹوڈنٹس ویلفئر آرگنائزیشن کے صدر اور چیف ایڈوائزر بھی رہے۔

مرحوم عرفان کریم کی نماز جنازہ میں نیشنل بنک آف پاکستان کے اعلیٰ حکام کے علاوہ علاقے کے سیاسی سماجی اور مذہبی عہدیداروں سمیت عوام وخواص کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ مرحوم عرفان کریم کو ان کے آبائی گاوں علی آباد (ہنزہ) کے قبرستان پر ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا۔

نیشنل بنک آف پاکستان کے اعلی حکام نے اُن کی دوران ڈیوٹی ایمانداری اور خلوص نیت پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے انتقال پر گہرے دکھ  اور افسوس کا اظہار۔ بینک کی طرف سے مرحوم عرفان کی میت پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی گئی۔ بوائے سکاوٹس اور دیگر اداروں نے بھی مرحوم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوے ان کی میت پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ سوگواران میں مرحوم کی والدہ، بیوہ، دو کمسن بیٹے، دو بھائی اور ایک بہن شامل ہے۔ مرحوم پاکستان تحریک انصاف ہنزہ کے سینئر کارکن جاوید اقبال عرف ریاض کے چھوٹے بھائی تھے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button