معیشت

شگر:‌محکمہ زراعت کے زیر اہتمام 20 کسانوں‌میں‌ پلاسٹک ٹنلز تقسیم

شگر(عابدشگری) شگر میں سونا اگلنے والی زمینیں موجود ہیں اگر ان زمنیوں پر زرہ برابر توجہ دے دیں تو کسانوں کی تقدیر بدل سکتی ہے ا زراعت ایک عبادت ہے اس شعبے پر توجہ دیگر شگر دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں اگر زراعت پر خصوصی توجہ دیجائے تو سبسیڈی والی گندم پر انحصار ختم کرکے گندم دیگر اضلاع کو فراہم کرسکتی ہے،ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شگر عارف حسین اور ایس پی عبدالمجید نے محکمہ زراعت شگر کی جانب سے شگر کے کسانوں میں پلاسٹک ٹنل کی قرعہ اندازی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔20محکمہ زراعت شگر کی جانب سے کسانوں میں ٹنل تقسیم،20 افراد خوش نصیب قرار پائے۔اس موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈی سی شگر عارف حسین تھے اس موقع پر ایس پی عبدالمجید۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریری غلام مہدی ڈپٹی ڈی او محکمہ تعلیم وزیر شاہد حسین اور کسانوں کی بڑی تعداد موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی سی شگر عارف حسین نے کہا کہ شگر میں سونا اگلنے والی زمینیں موجود ہیں اگر ان زمنیوں پر زرہ برابر توجہ دے دیں تو کسانوں کی تقدیر بدل سکتی ہے انہوں نے کہا کہ زراعت ایک عبادت ہے اس شعبے پر توجہ دیگر شگر دیگر اضلاع کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں اگر زراعت پر خصوصی توجہ دیجائے تو سبسیڈی والی گندم پر انحصار ختم کرکے گندم دیگر اضلاع کو فراہم کرسکتی ہے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کی جانب سے اٹھایا جانے والا یہ اقدام حوصلہ افزا ہے اس سے کسانوں کیمیکل زدہ اشیا سے چھٹکارہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایس پی شگر عبدالمجید نے کہا کہ زراعت میں مردوں سے ذیادہ خواتین کا کردار ہیں اس لئے محکمہ زراعت خوآتین کو ترجیح دیں تو ہر پروگرام کامیابی سے ہمکنار ہوسکتے ہیں اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قائمقام ڈپٹی ڈائریکٹر شگر محمد ضریف نے کہا کہ محکمہ زراعت امسال ٹنل کی پیداروار کو بڑھانے کے جذبے کے تحت شگر بھر کے کسانوں سے درخواستیں طلب کئے تھے اور زیادہ درخواستیں موصول ہونے کی وجہ سے ہمیں قرعہ اندازی کرنا پڑ رہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹوٹل 80درخواستیں موصول ہوئی تھی اور ہمارے پاس 20ٹنل تھے جسے قرعہ اندازی کے ذریعے سے کسانوں میں تقسیم کیا ہے جس کی مارکیٹ ریٹ 45ہزار ہے تاہم کسانوں کو رعایتی نرخوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور جو کسان رہ گئے ہیں ان کو مزید درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے ان کا اگلے فیز خود شامل کرلیں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ زراعت کسانوں کی۔فلاح وبہبود کے لئے سرگرم ہیں اور آنے والے وقتوں میں شگر کو زرعی میدان میں ایک خود کفیل ضلع بناکر دم لیں گے.

 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button