Feb 23, 2020 پامیر ٹائمز اہم ترین Comments Off on گلگت بلتستان کو وفاقی ملازمتوںمیںایک فیصد حصہ دینا نامناسب اور غیر منصفانہ ہے، سپیکر کا وزیر اعظم کے نام مراسلہ
گلگت: سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی حاجی فدا محمد ناشاد نے وزیر اعظم کے نام تحریر شدہ ایک خط میں گلگت بلتستان کے باشندوں لئے وفاقی سروسز میں ایک فیصد حصہ مختص کرنے کے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔
حال ہی میں وفاقی حکومت نے سابق فاٹا اور گلگت بلتستان کے مشترکہ کوٹے (تین فیصد) کو الگ کرتے ہوے گلگت بلتستان کے لئے ایک فیصد، جبکہ فاٹا، جسے خیبر پختونخواہ میں ضم کیا گیا ہے، کے لئے دو فیصد کوٹا مختص کیا تھا۔ وفاقی حکومت کے مطابق کوٹے کی تقسیم آبادی کے تناسب کے مطابق کی گئی ہے۔
تاہم سپیکر فدا محمد ناشاد نے اپنے مراسلے میں اس فیصلے کو انتہائی نامناسب قرار دیا ہے۔ اور اس بات پر بھی اعتراض اُٹھایا ہے کہ اس نئے کوٹۓ کا اطلاق 2019 میں امتحان پاس کرنے والوں پر بھی ہوگا۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 2019 میں سی ایس ایس کا امتحان پاس کرنے والوں کو 2019 کے دوران نافذ قواعد و ضوابط کے تحت کوٹہ فراھم کیا جائے۔
سپیکر نے ساتھ ہی یہ بھی اپیل کی ھے کہ ایک فیصد کوٹے کے خلاف نوجوانوں اور عوامی حلقے شدید تشویش کا اظہار کر رھے ہیں لہاذا گلگت بلتستان کے لئے بھی 3 فیصد کوٹہ رکھا جائے تاکہ گلگت بلتستان کے اس عوامی تشویش کا ازالہ ہو سکے جو گزشتہ 72 سالوں میں آیئنی حقوق سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے نوجوانوں میں مایوسی پھیل رہی ہے، جو ملک کے نیک شگون نہیں ہے۔
Aug 04, 2022 Comments Off on ” افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ”
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jul 02, 2022 Comments Off on وزیر اعلی گلگت بلتستان کی ڈگریاں الیکشن کمیشن میںچیلنج، اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست، نوٹس جاری کردیا گیا
Jun 20, 2022 Comments Off on وزیر اعلی نے نوٹس لے لیا، خودکشی کے واقعات کی محرکات اور وجوہات جاننے کے لئے “اعلی سطحی کمیٹی”تشکیل دینے کا حکم
Jun 19, 2022 Comments Off on غذر میں 700 سے زائد نوجوانوںکا اہم اجتماع منعقد، ضلع بھر میںمینٹل ہیلتھ ایمرجنسی لگانے کا مطالبہ
Jun 19, 2022 Comments Off on اپر چترال میں AKESP کے جدید طرز کے تین آغاخان ہائیر سیکنڈری اسکولوں کا سنگِ بنیاد رکھا گیا
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم