اہم ترین

ہنزہ:‌ زمینداروں کی جائیداد پر انتظامیہ کی جانب سے قبضے کی کوشش ناکام بنا دیں‌گے، ظہور ایڈوکیٹ

ہنزہ (بیورو رپورٹ) گزشتہ چند دنوں سے ضلعی انتظامیہ نے مالکان کی مرضی کے بغیر زمینوں کی ناپ تول شروع کر دی ہے۔ جس سے علاقے میں خوف و ہراس اور عدم تشدد کا احساس پیدا ہورہا ہے۔ انتظامیہ کی اس جابرانہ روش کی ہم بھر پور انداز میں شدید مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی ہنزہ کے صدر ظہور ایڈووکیٹ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ  اس سے قبل بھی ضلعی انتظامیہ کو قرارداد کے زریعے آگاہ کر چکے ہیں کہ مذکورہ زمینوں میں خاندانی قبرستان بھی موجود ہیں۔ اگر انہیں مسمار کرنے کی کوشش کی گئی تو شدید ردعمل سامنے آئے گا۔ ہم انتظامیہ کے عزائم کو ناکام بنائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ علی آباد میں زمین کی قلت ہے۔ ہم ایک بار پھر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان چیف سیکرٹری گلگت بلتستان ست پرُزور مطالبہ کرتے ہے کہ زمین ملکان اور علاقے کے عوام کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کی جانے والی زبردستی قبضے کے فیصلے کو واپس کر لیا جائے بصورت دیگر زمین مالکان اور اولاد کے علاوہ عوام ڈی سی ہنزہ کے دفترکے سامنے احتجاج کریں گے۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button