Mar 20, 2020 پامیر ٹائمز متفرق Comments Off on خورشید احمد سنٹرل پریس کلب گلگت کا صدر، شکور اعظم رومی نائب صدر منتخب
گلگت۔ خورشید احمد سنٹرل پریس کلب گلگت کے صدر منتخب ہو گئے ہیں سنٹرل پریس کلب گلگت کے انتخابات 2020-21 کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین خالد حسین نے نو ٹفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقرر کردہ تاریخ اور وقت تک ڈیمو کریٹک پینل کے علاوہ کسی اور پینل نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کر وائے الیکشن کمیٹی نے وقت میں 2 گھنٹے کی تو سیع بھی دی تاہم ایک ہی پینل کے کا غذات جمع ہوئے جس کے تحت ڈیمو کریٹک پینل کے خور شید احمد کو صدر‘ شکور اعظم رومی کو سینئر نائب صدر‘ امتیاز علی سلطان کو نائب صدر وجاہت حسین کو جنرل سیکریٹری اور ندیم خان کو فنانس سیکریٹری منتخب کیا گیا ہے۔
اس موقع پر سنٹر ل پریس کلب گلگت کے نو منتخب صدر خور شید احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے جس اعتماد کا اظہار کیا ہے انشاء اللہ اس پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے صحافیوں کے پریس فاؤنڈیشن اور بیمہ پالیسی منظور کر وائی گئی ہے مستقبل میں صحافیوں کے حقوق کے لئے مذید اقدامات اٹھائے جائیں گے تقریب کے دوران سنٹر ل پریس کلب کے سابق صدور حاجی محمد اقبال عاصی‘ امتیاز علی تاج و دیگر نے بھی خطاب کرتے ہوئے نو منتخب صدر و کابینہ کو مبارکباد دی
Aug 04, 2022 Comments Off on ” افواج پاکستان کی لازوال قربانیاں ”
Jul 29, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ – آخری قسط۔
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on نہ جانے کونسی گولی پہ نام لکھا ہے
Jun 20, 2022 Comments Off on اپر چترال میںنو منتحب تحصیل چیرمین اور کونسلرز کی تقریب حلف برداری
May 21, 2022 Comments Off on نوجوان سیاسی کارکن مہربان کریم عزیز قضائے الہی سے وفات پاگئے، آبائی گاوں گلمت میں تدفین
Apr 30, 2022 Comments Off on شندور پولو فیسٹیول سے قبل بارست میںپولوگراونڈ کی تعمیر کا عزم
Jun 25, 2021 Comments Off on سرفہ رنگہ جیپ ریلی کو شگر سے منسوب کیا جائے، انتظام شگر ضلعی انتظامیہ کے حوالے کیا جائے، عمائدین شگر کا مطالبہ
Jul 25, 2022 Comments Off on گلگت بلتستان میں قدرتی آفات سے کیسے نمٹنا چاہئے؟
Jul 20, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ چوتھی قسط
Jul 18, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ۔ تیسری قسط
Jul 15, 2022 Comments Off on ریاست بلور کی گمشدہ تاریخ ۔ قسط دوئم