گلگت میں غیر ضروری دکانیںبند کرنے کے لئے انتظامیہ کی کوششیں تیز
گلگت (پ ر) کورونا وائرس سے لاحق خطرات کے پیش نظر، ضلعی انتظامیہ نے شہر میں اشیائے خور دونوش اور میڈیکل سٹور ز کے علاوہ دیگر دکانوں کی بندش کیلئے اقدامات تیز کردئے،ہفتے کے روز پٹی کمشنر گلگت نوید احمد کے ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کی نگرانی میں سیکٹرز مجسٹریٹ نے پولیس کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں میں کھلے تمام غیر ضروری دکانوں کو بند کرانے کیلئے اقدامات تیز کردئے، مجسٹریٹس نے تاجروں سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر اپنے دکانوں کو بند رکھیں اسی میں سب کی بھلائی ہے، کھانے پینے کے اشیاء اور ادویات کے دکانوں کے سوا کوئی بھی دکان کھلی نہ رکھیں تاکہ عوام کا رش نہ ہو، مجسٹریٹس نے نوجوانوں سے کہا کہ وہ کھیلوں کیبجائے گھروں میں خود کو الگ تھلگ رکھیں تاکہ کررونا وائرس سے ممکنہ طور پر محفوظ رہ سکے احتیاط ہی میں ہم سب کی بقا ہے واضح رہے صوبائی حکومت نے کررونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے وجہ سے احتیاطی تدابیر کو زیادہ سے زیادہ آگاہی کیلئے 21 سے 31 مارچ تک غیر ضروری مارکیٹوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے اور ڈپٹی کمشنر کے حکم پر ضلعی انتظامیہ نے عملی اقدامات کیلئے کوششیں تیز کردی ہیں