اہم ترین

ضلع استور میں دو دنوں کے دوران کورونا وائرس کے 9 کیسز سامنے آ گئے

استور ( عبدالوہاب ربانی ناصر ) ضلع استور میں دو دن میں 9 کیسز سامنے آگٸے  ہیں۔ دو دن میں نٸے کیسز  تحصیل شونٹر کے 5 اور ہیڈ کوارٹر  تحصیل کے 4 کیسز سامنے آگٸے ہیں  ۔ 5 کا تعلق تحصیل شونٹر گدٸی یونین گاٶ ں زاٸیل سے اور 4 تعلق تحصیل  ہیڈ کوارٹر گاٶں فینہ سے ہے۔ گاٶ ں زاٸیل میں گزشتہ دنوں کورونا واٸرس سے جانبق ہونے والا 80 سالہ بزرگ محمد ابراہیم کے قریبی کنٹکٹ اور فینہ گاوں سے مثبت کیس آنے والا شخص مظفر حسین کے قریبی کنٹکٹ والے افراد ہیں ۔ نٸے مثبت کیسز والے تمام افراد قرنطینہ سینٹرز میں منتقل کیا گیا تھا جسکی  رپورٹ آنے کے بعد ڈی ایچ کیو  آٸسولیشن وارڈ میں شفٹ کیا گیا ۔
ٹوٹل اب تک ضلع میں کیسز کی تعداد 15  ہو گٸ تھی لیکن  استور میں کورونا وبا ٕ کو 3 افراد نے  شکست دے کر  صحت یاب ہوٸے جسکو کورونا ایس او پی کے تحت مکمل جانچ پڑتال اور رپورٹس کے بعد گھر بیج دیا گیا  ۔ اب استور  کیسز کی تعداد 12   رہ گٸی  ہیں ۔ واٸرس کی تصدیق ہونے افراد کی حالت بہتر ہیں ۔جن میں پہلے والے  مثبت کیسز کے چند افراد کی حالت بہت  بہتر بتاٸی جاری ہے ۔ اور کچھ افراد کی منفی رپورٹ  آنے کی بھی اطلاع ہے جن کے  ٹیسٹ نمونے کو دوبارہ لیب بیجھا گیا ہے  جو ہی رپورٹ آٸیگی  ان کو بھی  کورونا ایس او پی کے تحت  گھر بیج دیا جاٸیگا ۔ اب ضلع تک میں  25 قرنطینہ سینٹرز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہیں ۔جن میں 12 قرنطینہ سینٹرزمیں ٹوٹل افراد  کی تعداد 66 اور آسولیشن وارڈ 12 ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button