اہم ترین

گلگت بلتستان میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں20 سے 30 فیصد کمی کا اعلان

گلگت (  پ ر) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کمپلیکس جوٹیال گلگت میں صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان حاجی حیدر خان کی زیر صدارت صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی گلگت بلتستان کی  کرایہ نامے میں کمی کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

اجلاس میں ڈیزل گاڑیوں کی کرایوں میں 30 فی صد اور پٹرول کی گاڑیوں میں 20فی صد کمی کا اعلان کر دیا گیا.

اجلاس میں سیکریٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان جواد اکرم، ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن معظم علی احمد، ڈپٹی سیکریٹری داخلہ ذاکر حسین، ڈپٹی سیکریٹری مالیات ارشاد حسین، سیکشن افسر مطاہر احمد، ایکسائز افسر ضلع غذر سید یاسر حسین، ایکسائز افسر ضلع ہنزہ نگر میر انتخاب الحق، ایکسائز افسر ضلع دیامر شیر زمان، منیجر اپریشن نیٹکو اسٹنٹ کمشنرگلگت عارف حسین اس کے علاوہ تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے نمائندگان اور رینٹ کار سروس کے نمائندوں نے شراکت کیں ۔

اجلاس سے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن گلگت بلتستان جواد اکرم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے تمام ٹرانسپورٹرز کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو تمام تر سفری سہولیات مہیا کرنے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور حالیہ دنوں وفاقی حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام سیٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر متفقہ فیصلہ کیا گیا ہے اور عوام کی سفری سہولیات کے پیش نظر کرایہ نامے میں کمی کا اعلان کیا تاکہ جلد از جلد سفر کر نے والے مسافروں کو ریلیف مل جائے۔

 اس کے علاوہ سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹرانسپورٹ جواد اکرم نے کہا آینده ہر مہینے ٹرانسپورٹرز حضرات کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد بھی کیا جائے گا اور تمام ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے مشکلات کو حل کرنے میں محکمہ ایکسائز اپنا کلیدی کردار ادا کرے گا۔

ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن معظم علی احمد نے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کی اجلاس میں شریک تمام شرکاء کو اجلاس کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا اور جس دن گلگت بلتستان میں لاک ڈاؤن ختم ہو گا کرایہ نامے کے حوالے سے دوبارہ اجلاس بلایا جائے گا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button