May 13, 2020 پامیر ٹائمز اہم ترین, صحت Comments Off on پاک فوج نے چلاس میں پی سی آر ٹیسٹنگ لیبارٹری قائم کردی
گلگت (پ ر) ملک میں جاری کورونا کی وباء سے نمٹنے کے لیے پاک آرمی کی کاوشیں جاری ہیں، بحران سے نمٹنے کے لیے پاک فوج ہر اول دستے کا کردارادا کر رہی ہے اور گلگت بلتستان میں بھی صوبائی حکومت اوردیگر تمام سٹیک ہولڈر ز کے ساتھ مل کر مشترکہ لائحہ عمل بھی اپنایا جا چکا ہے جس کے دور رس اثرات نظر آنا شروع ہو چکے ہیں۔صوبائی حکومت اور عوام کی جانب سے پاک فوج کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں پاکستان بھر میں آرمی کے زیر اہتمام ٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام بھی عمل میں لایا جا رہا ہے۔ گلگت بلتستان میں بھی وباء پر قابو پانے کے لیے آرمی کی مدد سے ٹیسٹنگ کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے، پاکستان آرمی صوبائی حکومت کی بھرپور مدد کر رہی ہے تاکہ وباء کو بے قابو ہونے سے روکا جاسکے۔ پاکستان آرمی کے تعاون سے پہلے ہی گلگت اور سکردو میں دو الگ الگ PCRٹیسٹنگ لیبارٹریز کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔ حالیہ دنوں میں کورونا کی وباء سے ضلع دیامر میں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آیاہے۔ مریضوں کی جانچ اور فوری ٹیسٹنگ کے لیے دیامر ڈویژن کے مرکزی شہر چلاس میں قائم ریجنل ہسپتال میں پاکستان آرمی کی مدد سے ایک اور جدید PCR ٹیسٹنگ لیبارٹری کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے،جہاں کامیابی کے ساتھ کورونا ء کے متاثرہ مریضوں کے ٹیسٹ کیئے جا رہے ہیں۔ یہ لیبارٹری 48گھنٹوں کے اندر کوروناء سے متاثرہ مریضوں کی رپورٹ تیار کرے گی۔
یاد رہے کہ گلگت بلتستان میں پاک فوج کے تعاون سے تیسری لیبارٹری کے قیام کے بعد صوبہ پاکستان بھر میں ٹیسٹنگ کی استعداد کے حوالے سے دوسر ے نمبر پر آچکا ہے۔ سی ایم ایچ گلگت کے پیتھالوجسٹس کی زیر نگرانی مریضوں کے ٹیسٹ کامیابی سے شروع کیئے جا چکے ہیں۔ لیبارٹری کو مکمل طور پر فعال بنانے کے لیے نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کی بھرپور تکینکی معاونت بھی حاصل ہے، لیبارٹری میں FCNAکے ٹیکنالوجسٹس مکمل جانفشانی سے کام کر رہے ہیں۔ کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل احسان محمود خان کی ہدایات پر سی ایم ایچ گلگت کے ماہرین بھی چلاس میں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔چلاس ریجنل ہسپتال میں کورونا ٹیسٹنگ لیب کا بروقت قیام عمل میں لانے پر دیامر کی عوام نے پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔پاک فوج کی جانب سے کیئے جانے والے اقداما ت کی بدولت امید کی جاتی ہے کہ گلگت بلتستان میں جلد کورونا کی وباء پر مکمل قابوپایا جا سکے گا۔ یاد رہے کہ FCNA نے موجودہ بحرانی کیفیت میں نہ صرف ٹیسٹنگ کے سلسلے میں معاونت فراہم کی ہے بلکہ حالیہ دنوں میں صوبے کے مختلف اضلاع میں مستحقین میں راشن کی فراہمی کے لیے ایک میگاریلیف آپریشن بھی پایہ تکمیل کو پہنچایا، یوں گلگت بلتستان کے تمام دس اضلاع میں کُل چھپن ہزارچھ سے سینتیس راشن پیکج مستحق افراد میں تقسیم کیئے جا چکے ہیں۔
May 28, 2022 0
May 28, 2022 0
May 28, 2022 0
May 26, 2022 0
May 28, 2022 0
May 17, 2022 0
May 13, 2022 Comments Off on زیر تعمیر عمارت کے سامنے سے شادی شدہ خاتون کی سوختہ لاش برآمد، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا
May 13, 2022 Comments Off on وفاقی مشیر امور کشمیر وگلگت بلتستان قمر زمان کائرہ کا دورہ ہنزہ حسن آباد، سیلاب متاثرین سے ملاقات، مطالبات جلد منظور کرنے کا وعدہ
May 14, 2022 Comments Off on ماحول کی خوبصورتی میں جنگلی حیات کا کردار
May 12, 2022 Comments Off on گوبل وارمنگ میں سرمایہ دار ممالک کا کردار