متفرق

گلگت سے یارخون (چترال) جانے والی گاڑی حادثے کا شکار، پانچ مسافر زخمی

گلگت( نمائندہ خصوصی )  گلگت سے یارخون جانے والی جیب گاڑی کو چلاس کے مقام پر حادثہ پیش آنے سے چار مسافر ذخمی ہوئے تاہم کوئی ہلاکت نہیں ہوئی ۔

تٖفصیلات کے مطابق آج صبح گلگت شہر میں کام کرنے والے یاخون گازین کے مقامی باشندے  مسمی دیدار ، نادر، تاج ، نور اور شیر حسن جیپ گاڑی میں بہ راستہ شندرور روانہ ہوئے ۔ گاہکوچ کے مقام پر حالیہ مخدوش حالات (وبا) کے پیش نظر روکے جانے پر انہوں نے براستہ قراقرم اپنا سفر جاری رکھا لیکن دن کے تقریباً 11 بجے بد قسمتی چیلاس کے مقام پرموڑ کاٹتے ہوئے  گاڑی کو حادثہ پیش آیا ۔ نتیجے کے طور پر تین مسافروں  تاج  اور نور (ساکنان گازین)  اور دیدار (ساکن اُناوچ) کو ہلکی چھوٹیں آئیں جبکہ نادر گاؤں (گازین) کے سر پر چوٹ لگنے سے اُس پر تھوڑی سی عنودگی طاری ہے  ۔

ڈاکٹر احسان نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ تاج ، نور اور دیدار کو ہلکی سی مرہم پٹی کے بعد آج  ہی ہسپتال سے فارغ کردیا جائے گا  جبکہ نادر کو  طبی مشاہدے میں رکھا جائے گا ۔ ڈرائیور شیر حسن گاؤں گازین  کو کوئی چوٹ نہیں آئی ۔ زخمیوں میں نادر کے علاوہ تمام کی حالت بالکل درست اور خطرے سے باہر  ہے ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button