اہم ترینتعلیم

پرائیویٹ سکولزز نیٹ ورک گلگت بلتستان کا یکم جون سے تمام سکولز کھولنےکاا علان

گلگت (پ ر) پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک گلگت بلتستان اور پرائیویٹ سکولز نیٹ ورک بلتستان کا ایک اور اہم اجلاس زیر صدارت ذاکر حسین شیخ صدر پی ایس این جی بی منعقد ہوا۔اجلاس میں 6 مہینے سے بند گلگت بلتستان کے پرائیویٹ سکولوں سے وابستہ ڈیڑھ لاکھ طلبا و طالبات کے مخدوش مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چونکہ عالمی ادارہ صحت کی ہدایات کی روشنی میں وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب نے کورونا وبا کو ایک دیرپا وبا قرار دیا ہے اور یہ بھی کہا ہے کہ عوام الناس کو اب اس وبا کے ساتھ بنا کے رکھنا ہوگا۔ اس تناظر میں کافی غور وخوض کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ گلگت بلتستان کے تمام پرائیویٹ سکولز منظور شدہ SOPs کے ساتھ یکم جون سے کھولے جائنیگے۔
پرائیویٹ تعلیمی اداروں کی ان نمائندہ تنظیموں نے خصوصی طور پردرج ذیل ایس اوپی پرائیویٹ سکولوں کے لئے تیار کیا ہے۔

1۔ سماجی فاصلوں کو یقینی بنانے کے لئے کلاس کے آدھا بچوں کو ایک دن اور آدھے کی اگلے روز حاضری لگے گی۔
2۔ تمام طلباء و طالبات لازمی طور پر ماسک پہن کے سکول/کالج آئنگے۔
3۔سکول/کالج کے اندر صابن سے ہاتھ دھونے کے لئے ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
4۔ سکول/کالج میں مارننگ اسمبلی اور بریک کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔
5۔ سکول/کالج کے ہاسٹل اور کینٹین تاحکم ثانی بند رہینگے۔
6۔ سکول/کالج کے انتظامی دفاتر کے باہر ہینڈ سینیٹائزر کی فراہمی یقینی بنایا جائے گا۔
7۔ سکول/کالج میں ہاتھ ملانا اور سینہ لگنے پہ پابندی ہوگی نیز ایک دوسرے کے ساتھ اشیا کا تبادلہ بھی ممنوع ہوگا۔
8۔ کلاس روم میں سماجی فاصلہ کا خصوصی خیال رکھا جائے گا۔
9۔ طلبا وطالبات سکول آتے اور جاتے ہوے سماجی فاصلے کا خیال رکھے گے۔
10۔سکول کا دورانیہ صبح 7 بجے سے گیارہ بجے تک ہوگا۔
نوٹ: والدین کی مالی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوے مارچ 2020 سے مئی 2020 تک کی ماہانہ فیسوں میں %20 رعایت دی جائے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button