اموات
ہر دلعزیز صحافی راجہ عادل غیاث
جاوید اقبال
معروف صحافی و سماجی شخصیت راجہ عادل غیاث مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ راجہ عادل غیاث گزشتہ سترہ سالوں سےصحافت کے شعبے سے وابسطہ تھے۔ دو بار غذر پریس کلب کے صدر بھی رہے اور موجود وقت میں وہ غذر یونین اف جرنلسٹس کے صدر بھی تھے۔ وہ دنیا ٹی وی، روزنامہ بادشمال اور پامیر ٹائمز کے علاوہ بول نیوز کے لیے غذر سے نمائندگی کررہا تھا۔
اس کے علاوہ راجہ گزشتہ سات سالوں سے ڈسٹرک زکواتہ کیمٹی کے چیرمیںُ بھی تھے۔
عادل غیاث کافی عرصے سے شگر کے مرض میں مبتلاء تھے۔ گزشتہ چار روز سے اس کو بخار کھانسی کی شکایت بھی تھی۔
راجہ عادل غیاث کے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں اور بڑا بیٹا سکنڈ ائیر میں پڑھتا ہے۔
آپ غذر میں میڈیا کے شعبے کو فروغ دینے کےجدوجہد کا ہمیشہ حصہ رہے ۔
مرحوم نہ صرف صحافت بلکہ ہر پروگرام کے اسٹیج کا بھی رونق تھا۔ غذر کے علاوہ گلگت بلتستان کے دیگر اضلاع میں کوئی اہم تقریب ہوتا تو وہاں اسٹیج کو رونق بخشنے میں راجہ عادل غیاث کا اہم کردار ہوتا تھا ۔
وہ محفل کو دیکھ کر الفاظ کا استعمال کرتا وہ ہر محفل کو اپنا نظریاتی محفل بنا لیتا۔
جب ان کی ناگہانی موت کی اطلاع غذر ، گلگت بلتستان اور پورے پاکستان کے صحافی خاندان کو ملی تو ہر کوئی غمزدہ ہیں۔
اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند کریں اور خاندان کے ہر فرد کے علاوہ صحافتی خاندان کو بھی صبر و جمیل عطاء کریں ۔ آمین