میری جیت سےثابت ہوا کہ الیکشن 2015 میں دھاندلی سے پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا، انجینئر اسماعیل
گلگت(پ۔ر) پاکستان پیپلزپارٹی گلگت کے صوبائی جنرل سیکریٹری انجینئر اسماعیل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کی جیت پاکستان پیپلزپارٹی کے ایک ایک کارکن اور ان کے حلقے کے عوام کی جیت ہے۔ انصاف کے لئے پانچ سال کی جدوجہد کے بعد بلاآخر حق اور سچ کی فتح ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ چاہے ایک دن یا ایک مہینے کے لئے ہی صیع لیکن اس فیصلے سے یہ ثابت ہوا کہ 2015 کے الیکشنز پر پیپلزپارٹی کے تحفظات اور خدشات حقیقت پر مبنی تھے۔ اور 2015 کے الیکشن میں دھاندلی سے پیپلزپارٹی کا مینڈیٹ چرایا گیا تھا اور خاص طور پر اس حلقے کے عوام کے ساتھ زیادتی کی گئی تھی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج اس جیت کےنوٹیفکیشن کے جاری ہونے تک صوبائی حکومت نے مشکلات پیدا کیں اور فیصلے پر اثرانداز ہونے کی کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ اس کے باوجود انصاف پر مبنی فیصلہ دینے پر ہم اعلی عدلیہ کے ساتھ ساتھ کمیشن، صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، چیف الیکشن کمیشنر کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اپنی ذمہ داری پوری دیانتداری اور ایمانداری سے نبھائ۔
انہوں نے پارٹی کے جیالوں اور اپنے حلقے کے عوام، ووٹرز اور سپورٹرز کا شکریہ ادا کیا۔ انشاءاللہ پاکستان پیپلزپارٹی کسی بھی طرح اپنے کارکنوں اور اپنے حلقے کے عوام کو کھبی بھی مایوس نہیں کرے گی۔