اہم ترین

ہنزہ میں کورونا کی وجہ سے 7اموات کی خبر غلط، پانچ عمررسیدہ افراد دیگر طبی وجوہات کے باعث فوت ہوے ہیں: ڈاکٹرز

ہنزہ (اجلال حسین) ضلعی انظامیہ کی زیر نگرانی محکمہ صحت کا عملہ دن رات گزشتہ پانچ مہنوں سے بغیر چھٹی ہسپتالوں میں مریضوں کی خدمات میں مصروف ہے۔ افسوس ہے کہ سوشل میڈیا پر مقامی صحافی نے ڈاکٹروں کے حوالے سے غلط خبر جاری کی جس سے ہماری ساکھ متاثر ہوئی ہے۔ ہم اس خبر کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار ضلع ہنزہ کے ڈاکٹروں نے گزشتہ روز ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صحافی کی جانب سے ہم پرالزام لگایا گیا ہے ایک خفیہ میٹنگ میں ڈی ایچ او نے مبینہ طور پر یہ ہدایت دی ہے کہ کوروان وائرس سے متاثرہ افراد کو ٹائفائیڈ کا مریض ظاہر کیا جائے۔ انہوں نے مذکورہ صحافی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ انہیں بتائے کہ اس مبینہ میٹنگ کی خبر اسے کس نے دی۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس الزام کے ثبوت پیش نہیں کئے گئے تو قانونی کاروائی کی جائے گی۔

پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹرز نے کہا کہ ضلع ہنزہ میں حالیہ 7 اموات کورونا وائرس کی وجہ سے نہیں ہوے ہیں۔ انہوں نے وضاحت کرتے ہوے کہا کہ دو افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جنہیں دنیور میں واقع ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کی موت ہوئی۔ جبکہ پانچ دیگر افراد کی عمریں 80 سال سے زیادہ تھیں اور ان کی موت دیگر طبی وجوہات کی بنیاد پر ہوئی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان مریضوں کو بھی علی آباد میں بنیادی جانچ کے بعد گلگت ریفر کیا گیا تھاجن کی اموات راستے میں یا ہسپتال پہنچنے کے بعد ہوئیں۔ انہوں کہاکہ اس وقت آئسولیشن میں صرف 15 مریض موجود ہیں جو صحتیاب ہوکر اپنے گھروں کو جائیں گے، انشا اللہ۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button