متفرق

کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لئے

ہنزہ ( اجلال حسین ) پاکستان کے دیگر حصوں کی طرح ہنزہ میں ہندوستان کی مظلوم کشمیریوں پر ظلم ڈالنے کے خلاف یوم سیاہ منایا گیا جس کے تحت ہنزہ میں سرکاری و غیر سرکاری سطح پر کشمیریوں کے ساتھ ہند وستان کی طرف سے ہونے والی زیادتیوں پر بھر پور مذمت کیا گیا اور عوام نے عہد کیا کہ جب تک کشمیر کے بے گناہ عوام پر مظالم اور ان کی آزادی تک کشمیریوں کی ساتھ یک جہتی جاری رہے گی۔ یوم آزادی کشمیر کے حوالے منعقدہ تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے ڈی سی ہنزہ برہان آفندی ، جان عالم صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہنزہ ، ڈپٹی دائریکٹر ایجوکیشن محمد فقر، شاہ گل دینار ، نمبردار اجلال نے کہا کہ مسلہ کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ میں کشمیر ی بھائیوں کے حق رائے دہی کیلئے دو دفعہ قرادادیں منظور کی جا چکی ہے ان کو مد نظرف رکھتے ہوئے عالمی برداری سے مطالبہ کیا ہے کہUNO(اقوام متحدہ ) کی قرادادوں کے مطابق کشمیریوں کو اپنی حق رائے اظہار کرنے کا حق دیا جائے۔ یوم سیاہ کے حوالے سے منعقدہ تقرین سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے مطالبہ کیا کہ وی ہندوستان کی ہٹ دھرمی کو روکے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی جو کہ کشمیری بھائیوں کے لئے ان کی عزائم ٹھیک نہیں لگا رہا ہے ان کی ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ مسلمانوں کو کسی طور پر جینے نہیں دیا جائے۔ گجرات میں مسلمانو ں کا قتل عام اور گزشتہ چند مہنوں سے ورکنگ بونڈری پر بلااشتعال فائیرینگ اس بات کا ثبوت ہے ۔ ہندوستان کبھی بھی پاکستان اور کشمیر کے مسلمانوں کا خیر خواہ نہیں ہو سکتا۔ ہندوستان کے وزیر اعظم مودی کی کوشش ہے کہ ہندوستان کو اقوام متحدہ میں مستقیل رکنیت ھاصل کرلے ۔ آج کشمیر میں ظلم ہورہا ہے کشمیریوں کا ناحق خون بہا یا جارہا ہے ۔ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانو ں سے اپیل کیا کہ کشمیریوں کی حق کے لئے اپنا آواز اٹھائے اور جو مظالم ان پر اوپر ہندوستان کر ہی ہے بھر پور مذمت کیا جائے۔ اور مطالبہ کرے کہ کشمیریوں کو UNOکی قراداد وں کے مطابق ان کا ھق دیا جائے اور ہمیں یقین ہے کہ ایک دن کشمیر کا خون رنگ لائے گا اور وہ ہندوستان لے افواج کے قبضے سے آزاد ہو کر رہے جائیگے۔انشااللہ کشمیر بنے گا پاکستان ہنزہ میں یوم سیاہ کی ریلی تھانہ علی آباد ہنزہ سے برآمد ہو ئی اور تحصیل چوک پر جلسے کی شکل اختیار کرتے ہوئے اختتام پزیر ہو گئی۔ریلی میں سول سوسائٹی کے علاوہ ، سیاسی ، سماجی ، سرکاری اداروں کے سربراہان کے علاوہ طلباء کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button