تعلیم

 قراقرم یونیورسٹی شعبہ امتحانات اکتوبر کے آخری ہفتے میں بی اے، بی ایس سی کے امتحانات کے لئے تیار

گلگت(پ ر) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز میرتعظیم اختر نے بی اے،بی ایس سی اسکردوکے طلبا کی جانب سے احتجاج پر واضح کیا ہے کہ امتحانات معمول کے مطابق جولائی 2020 میں ہونا تھا۔ تاہم کوویڈ۔19 کی وجہ سے تعلیمی اداروں کی بندش میں توسیع کی وجہ سے امتحانی شیڈول میں تبدیلی واقع ہوئی۔ اسی اثناء میں یونیورسٹی سے وابستہ گلگت بلتستان کے کالجوں میں بھی طلبا کی کلاسیں بھی متاثر ہوگئیں۔اس حوالے سے یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے متعلقہ کالجز کے پرنسپل صاحبان کے ساتھ ممکنہ منصوبے پر عملدرآمد کے سلسلے میں سلسلہ وار اجلاسیں بھی منعقد کی ہے۔اس حوالے سے گزشہ دنوں 31 اگست 2020 کو منعقدہ تازہ ترین میٹنگ میں یہ طے کیا گیا کہ اگر تعلیمی اداروں کو 15 ستمبر 2020 کو کھول دیا گیا تو متعلقہ تمام کالجز کو تھوڑا وقت دیا جائے گا تاکہ وہ اپنے طلبا کو امتحان کے لئے تیارکرنے  کے لئے زیادہ سے زیادہ کورس کا احاطہ کراسکیں۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز نے کہاکہ قراقرم یونیورسٹی کے شعبہ امتحانات نے 26 اکتوبر 2020 کے آخری ہفتے میں بی اے، بی ایس سی کے امتحانات کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تاہم اس کا انحصار 15ستمبر 2020 کو تعلیمی ادارے اور کالجوں کے کھلنے اور 15 اکتوبر تک زیادہ سے زیادہ ممکنہ کورس کی تکمیل سے وابستہ ہے۔اگر متعلقہ تاریخ تک یونیورسٹی سے وابستہ کالجز نے اپنے طلبا کو امتحانات دینے کے لیے تیار کیااور متعلقہ کورس کو مکمل کرتے ہیں تو یونیورسٹی امتحانات منعقد کرنے کو تیار ہے اور اس حوالے سے یونیورسٹی نے تمام ممکنہ تیاری پوری کی ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایچ ای سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ بی اے، بی ایس سی، بی ایس کے طلباء کو بغیر امتحانات کے پاس نہ کرنے کے احکامات دئیے ہیں۔ ایسے میں طلبا کا احتجاج غیر قانونی، غیر اخلاقی ہے۔جس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں۔ بدقسمتی کی بات ہے کہ مٹھی بھر طالب علم یونیورسٹی کی ساخت کو متاثر کرنا چاہتے ہیں۔جس کی وجہ سے مختلف بہانے بناکر یونیورسٹی کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوویڈ۔19 کا مسئلہ پوری دنیا کو درپیش ہے اور پاکستان کے طلبابھی اس سے متاثر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر کالجوں کو 15 ستمبر کو کھول دیا جاتا ہے تو یونیورسٹی امتحانات کو ستمبر کے تیسرے ہفتے سے شروع کے لیے تیار ہے لیکن یہاں یہ بات اہم ہے کہ کوڈ-19 سے طلبا کی جو تعلیم متاثر ہوئی اس کو بروقت مکمل کرنا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button