متفرق

عصر حاضر اور ملک کے دفاع میں ہمارا کردار کے موضوع پر نگر چھلت میں سیمینارکاانعقاد

نگر (پ ر) عصر حاضر اور ملک کے دفاع میں ہمارا کردار کے موضوع پر نگر چھلت کے مقام پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد جی بی پرائیڈ کی جانب سے کیا گیا۔ اس سیمینار کے مہمانِ خصوصی منسٹر سوشل ویلفیئر اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ جناب آغا ناصر زمانی صاحب تھے۔ اپنے پیغام میں ناصر زمانی صاحب نے کہاکہ نوجوان نسل کو اپنی تعلیم وترتیب پہ زور دینے کی ضرورت ہے۔ ہم ملک کے اندر رہتے ہوئے ملکی سلامتی کےلئے کام کر سکتے ہیں۔

سی ای او جی بی پرائیڈ نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہم آج کے دور میں آزادی کی اصل حقیقت بھول چکے ہیں، ہم اسلام کے بہترین اصولوں پہ چل کے اپنی اساس کوزندہ کر سکتے ہیں۔ نوجوان نسل سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دور ہائبرڈ وار کا دور ہے ہمیں بہت محتاط سے اپنے اور اپنے وطن کی سالمیت کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

جناب کلب علی، ایکس منسٹر ، جناب علی احمد جان اور ہائی اسکول کے پرنسپل جناب علی رضا صاحب نے بھی زیر بحث موضوع پر روشنی ڈالی اور علاقے کے نوجوانوں کو ملک و ملت کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اہمیت پہ زور دیا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button