اہم ترینسیاست

نواز شریف گلگت بلتستان کا حقیقی محسن ہیں، صوبائی حکومت نے 26ہزار ملازمتیں میرٹ پر دی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

گلگت(لیڈی رپورٹر) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ محکمہ تعلیم کے تمام ملازمین کو اس بات کا پابند بنایا جائے گا کہ ان کے بچے سرکاری سکولوں میں تعلیم حاصل کرے۔ جو محکمہ تعلیم کا ملازمین اپنے بچوں کو سرکاری سکول میں داخل نہیں کرے گا اس کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔ ۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے شہید امن سیف الرحمن خان (تمغہ شجاعت) کی برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ گلگت کو اسلحہ سے پاک کرنے کیلئے پالیسی بنائی جارہی ہے جس کے تحت حکومت گلگت بلتستان لوگوں سے اسلحہ خریدے گی تاکہ شہر کو ہر قسم کے اسلحہ سے پاک کیا جاسکے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس والوں کے کارندے اور جعلی تبدیلی کے لوگ گلگت میں دوسو لوگ جمع نہیں کرسکتے۔ نفرت کی سیاست کو فروغ دے رہے ہیں۔ جعلی تبدیلی سرکار کے سامنے گلگت بلتستان کیلئے مسلم لیگ ن کے قائد محمد نواز شریف کے منظور شدہ منصوبے رکھے تو جعلی تبدیلی والوں نے کہا کہ ہمارے پاس گلگت بلتستان کیلئے وسائل نہیں ہیں لیکن ہم ان تمام ترقیاتی منصوبوں کو اپنے وسائل سے مکمل کریں گے۔ گلگت بلتستان میں مسترد شدہ لوگ تبدیلی کے نام پر جمع ہورہے ہیں جھوٹ بولنے کا دوسرا نام یوٹرن رکھا ہوا ہے جن کا منشور جھوٹ بولنا ہو وہ تبدیلی نہیں لاسکتے۔ گلگت بلتستان میں جعلی تبدیلی والوں کے اثرات نظرآنا شروع ہوئے ہیں۔

قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے والے طالب علموں کی فیس مسلم لیگ ن کی وفاقی حکومت ادا کررہی تھی جس کو موجودہ وفاقی حکومت نے ختم کیا ہے۔ لیپ ٹاپ سکیم ختم کردیا۔ میڈیکل کالج کی فائل اب تک اپنے ٹیبل پر رکھے ہوئے ہیں۔ چند لوگ گلگت بلتستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں چار سالوں میں امن وامان کی وجہ سے لاشوں کی سیاست کرنے والوں کی سیاحت ختم ہوتی ہوئی نظر آرہی ہے ہم سب نے مل کر امن کے اس ماحول کو قائم و دائم رکھنا اور ہر قسم کے سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔ چند لوگ گلگت بلتستان کے بڑے ترقیاتی منصوبوں میں تاخیر کیلئے نفرت کی سیاست کو ہوا دے رہے ہیں جن کو ہم سب نے مل کر ناکام بنانا ہے۔

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہاکہ گلگت بلتستان کے عوام نے مسلم لیگ ن کو امن وامان اور تعمیر و ترقی کیلئے مینڈیٹ دیا ہے۔ چار سالوں میں گلگت بلتستان میں قیام امن و یقینی بنایا۔ گلگت بلتستان کا ترقیاتی بجٹ 5ارب سے بڑھا کر 23ارب تک پہنچا دیا گیا ہے۔ اداروں میں اصلاحات متعارف کرائے گئے ہیں جس کی وجہ سے اداروں کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے۔ مختصرمدت میں سیف سٹی پروجیکٹ متعارف کرایا۔ قیام امن میں افواج پاکستان، سیکورٹی ادارے اور گلگت بلتستان پولیس کا کردار قابل تحسین رہا ہے۔ مسلم لیگ ن کے علاوہ دیگر جماعتیں دو سو لوگ گلگت میں جمع نہیں کرسکتے۔ دوسو لوگوں کو جمع کرنے کیلئے اپنے مرکزی قائدین کو بلاتے ہیں یا پھر مذہب کا کارڈ استعمال کرتے ہیں۔

نواز شریف گلگت بلتستان کا حقیقی محسن ہیں۔ سکردو روڈ، نئے اضلاع کا قیام، ہنزل پاور پروجیکٹ جیسے بڑے منصوبے جن کا ماضی میں تصور بھی نہیں کیا جاتا تھا گلگت بلتستان کو دیئے۔ پی ایس ڈی پی میں گلگت بلتستان کے منصوبوں کو4ارب سے بڑھا کر ڈیڑھ سو ارب سے زیادہ کئے۔ آئندہ دو ماہ میں نئے اضلاع، سب ڈویژن اور تحصیل کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے کہا کہ جھوٹی سیاست کرنے والے اور جعلی تبدیلی کو گلگت بلتستان کے عوام کبھی قبول نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ ن کی صوبائی حکومت نے 26ہزار ملازمتیں میرٹ پر دی ہیں اگر کسی کو اعتراض ہے تو عدالت میں جائیں۔ بھرتیوں کے خلاف الزامات لگانے والے عدالت گئے تھے جہاں پر انہیں بری طرح ناکامی ہوئی اور تمام بھرتیاں میرٹ پر قرار دی گئی۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button