اہم ترین

ایس سی او نے نامور کوہ پیما ثمینہ بیگ کی کے ٹو مہم کو سپانسر کرنے کا فیصلہ کر لیا

راولپنڈی: سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن (ایس سی او) نے کے ٹو سر کرنے کی کوشش کیلئے پاکستان کی پہلی خاتون کوہ پیما ثمینہ بیگ کو سپانسر کرنے کا اعلان کر دیا۔ تاریخ میں پہلی بار کوئی مسلمان خاتون دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی سر کرنے جارہی ہے جوکہ پاکستان کیلئے ایک بہت بڑا اعزاز ہے اسطرح کی چیلنج آزما مہم پر روانہ ہونے والی پاکستان کی پہلی خاتون پیما کی حیثیت میں ثمینہ بیگ دنیا میں پاکستان کی خاتون پیماؤں کے حوالے سے ایک روشن علامت بن کر سامنے آئیں گئی۔

ثمینہ بیگ اونچی چوٹیوں پر جانے والی پاکستانی کوہ پیما ہیں جو محض 21سال کی عمر میں ماؤنٹ ایورسٹ اور سیون سمٹس سر کرنے والی پہلی مسلمان پاکستانی خاتون بن گئیں انہیں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی بھی دیا جا چکا ہے۔ ثمینہ کے ٹو مہم کے ذریعے عورتوں کی ترقی و خودمختاری اور گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیوں کے بارے میں شعور و آگہی بیدار کرنے کیلئے 8611میٹر بلند کے ٹو چوٹی کی سمٹ پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانے کا عزم رکھتی ہیں۔

اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ثمینہ بیگ نے کہا کہ وہ آنے والی کے ٹو ڈریم مہم 2021 کیلئے ایس سی او کیساتھ مل کر کام کرنے میں خوش اور پرجوش ہے ایس سی او نے اس کے پورے کیریئر میں اس کی ہر ممکن معاونت کی ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں اپنی کوہ پیمائی اور ناممکن کو ممکن بنانے کی مہم میں اس عظیم آرگنائزیشن کی نمائندگی کر رہی ہوں۔

واضح رہے کہ سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹیلی کمیونیکیشن کی جدید ترین سروسز کی فراہمی کے ساتھ پاکستانی خواتین کو دنیا میں آگے بڑھنے اور اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع دینے کیلئے بھی پوری طرح کوشاں ہے قبل ازیں ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں کھیلوں اور سیاحت کی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بھی کئی اقدامات کر چکی ہے اور اب ایس سی او نے کوہ پیمائی کے ایڈونچر کو سپانسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس اقدام سے نہ صرف چیلنج آزما سیاحت کو فروغ ملے گا بلکہ گلگت بلتستان کے علاقے میں مقامی افراد کیلئے روزگار اور ملازمتوں کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

ڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل علی فرحان ہلال امتیاز (ملٹری) نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے کا ایک اہم ادارہ ہونے کی حیثیت میں ایس سی او نے آزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں عورتوں کے فن اور صلاحیتوں کی حوصلہ افزائی کیلئے قائدانہ کردار ادا کیا ہے اور ہمیں فخر ہے کہ ہم خطے کی ایک باصلاحیت خاتون ثمینہ بیگ کو اس کے مشکل ترین چیلنج کے ٹو مہم میں سپانسر کررہے ہیں۔ اس سرگرمی سے نہ صرف پاکستان کا عالمی سطح پر نام روشن ہوگا بلکہ خطے میں سیاحت اور مہم جوئی کی سرگرمیوں پر بھی اس کے مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ایس سی او اور ثمینہ بیگ کے مابین سپانسر ایگریمنٹ کیلئے دستخوں کی تقریب ایس سی او ہیڈکوارٹرز میں انجام پائی اس موقع پرڈائریکٹر جنرل ایس سی او میجر جنرل علی فرحان ہلال امتیاز (ملٹری) اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ معاہدے کے مطابق ایس سی اوکی جانب سے کوپیمائی کی اس سرگرمی کیلئے مالی معاونت کی جائے گی۔ ٹیم مئی 2021میں کے ٹو بیس کیمپ کی جانب سکردو سے اپنے سفر کا آغاز کرے گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button