چلاس: گیس ویلڈنگ ورکشاپ میں سلینڈر پھٹنے سے راہ گیر جاں بحق

چلاس(محمدقاسم) چلاس میں گیس ویلڈنگ ورکشاپ کا گیس سلینڈر پھٹنے سے راہ گیر جاں بحق۔ تفصیلات کے مطابق چلاس ڈاک خانہ روڈ میں واقع گیس ویلڈنگ ورکشاپ میں دروان کام اچانک گیس سلنڈر زوردار دھماکہ کے ساتھ ہوا میں اڑا اور آس پاس کے لوگ خوف سے دوڑنے لگے۔ گیس سلنڈر کا ٹکڑا تھک کا رہائشی راہگیر صدور خان کے سر پہ لگا اور سر سے خون بہنے لگا، موقع پہ موجود لوگوں نےفورا ہسپتال منتقل کر دیا۔جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا اور موت واقع ہوگئی۔

عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے ناگہانی حادثات کی مزید روک تھام کے لئے گیس سیلنڈر مالکان کے سیلنڈر کے کوالٹی کی چیکنگ کو یقینی بنایا جایا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments