اہم ترین

ستمبر میں‌کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئےاضافی اسپیکٹرم کی نیلامی متوقع، موبائل فونز اور انٹرنیٹ کی سروس بہتر ہوجائے گی

اسلام آباد : نفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت نے ایک اعلامیے میں کہا ہےکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار گلگت بلتستان اور کشمیر کے لئے اضافی سپیکٹرم کی نیلامی کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ ستمبر کے آخر تک نیلامی ہوگی، جس سے علاقے میں انٹرنیٹ اور سیلیولر (موبائل فون) کی خدمات بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ایک میگاہرڈز پیئر کی پاکستان کیلئے ابتدائی قیمت بالترتیب 29 اور 31 ملین ڈالرز رکھی گئی ہے. آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کیلئے ایک میگاہرڈز پیئر کی ابتدائی قیمت 8 لاکھ 70 ہزار ڈالر ہے.
وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ستمبر کے آخر تک نیلامی کا عمل ہر صورت مکمل کیا جائے گا. اضافی اسپیکٹرم سے صارفین کو بہترین و بلاتعطل موبائل براڈ بینڈ سروسز میسر آئیں گی. ملک بھر کے مضافاتی اور پہاڑی علاقوں میں بھی براڈ بینڈ نیٹ ورک میں بہتری آئے گی.

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button