اہم ترین

گیانگ سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آکر شہید ہوئے تین فوجی جوانوں کی نماز جنازہ گلگت میں ادا کی گئی

گلگت ( پ ر) آج مورخہ یکم جنوری 2018کو تین فوجی جوان جو کہ گیانگ سیکٹر میں برفانی تودے کی زد میں آکر شہید ہوئے ان کی نماز جنازہ گلگت میں کی گئی۔ نماز جنازہ میں فورس کمانڈر ناردرن ایریاز میجر جنرل ثاقب محمود ملک، سول و ملٹری کے اعلی نمائیندوں ، بہت سے سویلین اور فوجی حضرات نے شرکت کی۔
شہید ہونے والوں میں نائیک نثار علی کا تعلق کا تعلق تحصیل یاسین سے، سپاہی عقیل خان کا تعلق تحصیل گوپس اور سپاہی اقبال کریم کا تعلق علی آباد ہنزہ سے تھا۔ پاک فوج کے چاق و چوبند دستوں نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔ شہیدوں کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button