اہم ترین

وزیر اعلی نے نوٹس لے لیا، خودکشی کے واقعات کی محرکات اور وجوہات جاننے کے لئے "اعلی سطحی کمیٹی”‌تشکیل دینے کا حکم

گلگت (پریس ریلیز) وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ان افسوسناک واقعات کے محرکات و وجوہات کی جامع تحقیق اور ایسے واقعات کے روک تھام کے لئے سفارشات اور اس حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل مرتب کرنے کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دینے کے احکامات جاری کئے ہیں۔

وزیراعلی خالد خورشید نے نوجوانوں کو خصوصی تلقین بھی کی ہے کہ انسان اس کائنات پر اللہ تعالیٰ کی بہترین مخلوق ہے اور انسانی زندگی ایک خوب صورت نعمت ہے۔ اسلامی تعلیمات کے اعتبار سے بھی کسی بھی حالت میں خودکشی کی سخت ممانعت ہے۔ نوجوان پختہ یقین رکھیں کہ ہر مشکل کے بعد آسانی ہوتی ہے اور ہر تاریک رات کی ایک روشن صبح ہوتی ہے۔ حوصلے اور عزم و استقامت کے ساتھ زندگی میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہے۔

وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے سول سوسائٹی, والدین، علماء، اساتذہ اور معاشرے میں اثر و رسوخ رکھنے والے تمام دیگر شخصیات سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خودکشی کے رجحان کے خاتمے کے لئے اپنا موءثر کردار ادا کریں۔

وزیراعلی خالد خورشید نے کہا ہےکہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں اور سب سے انمول سرمایہ ہیں۔ ان میں بڑھتے ہوئے خودکشی کے واقعات سب کے لئے انتہائی باعث تشویش ہیں۔ حکومت, والدین اور سوسائٹی نے ملکر خودکشی کے اس بڑھتے رجحان کو روکنا ہے اور اپنے نوجوانوں کو ایک بھرپور زندگی جینے کی امید دینی ہے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button