Uncategorizedاہم ترین

سکردو اور گلگت کی خواتین کے لئے علیحدہ اور مفت بسیں چلانے کا اعلان

گلگت (نمائندہ خصوصی) گلگت بلتستان کے چیف سیکریٹری نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا ہے کہ گلگت شہر میں مخصوص اوقات کے دوران بعض روٹس پر صرف خواتین کےلئے علیحدہ بسیں چلائی جائیں گی۔

یاد رہے کہ گلگت اور سکردو میں اندرون شہر ٹریفک ٹرانسپورٹ کا انتظام سوزوکی گاڑیوں اور پرائیویٹ کاروں یا ٹیکسیوں پر مشمل ہے جو بڑھتی ہوئی آبادی کےلئے ناکافی ثابت ہورہی ہیں۔ ان سوزوکی گاڑیوں میں مخلوط سفر کی ثقافتی اور روایتی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے خواتین کو بہت سارے مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔

مفت اور علیحدہ بسیں چلانے سے ان دو شہروں میں مقیم خواتین کو سفر کرنے میں آسانیاں رہیں گی۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button