کالمز

بچوں پر جنسی تشدد کے بڑھتے واقعات

کالم۔ قطرہ قطرہ

 

ایک درندہ صفت شخص کی طرف سے گلگت بلتستان کا دور افتادہ علاقہ روندو طورمک میں 14 سالہ بچی کو ساتھیوں سیمت تسلسل سے جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقع شرمناک اور دردناک ہے۔ مبینہ طور پر درندہ صفت شخص نے بچی کو شادی کا جھانسہ دیکر پہلے جنسی تعلقات بنائے پھر متاثرہ بچی کی ویڈیو بناکر ان کو بلیک میل کرتے رہے اور اپنے 8 دیگر دوستوں کے ساتھ ملکر کئ عرصے تک تسلسل کے ساتھ اس ننھی بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بناتے رپے ہیں۔

مقامی پولیس کے مطابق 8 ملزمان نے بچی کو متعدد مرتبہ جنسی درندگی کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سن بچی حاملہ ھوگئ ۔ اس کے باوجود بھی ملزمان ویڈیو کے زریعے بچی کو بلیک میل کرتے اور اجتماعی جنسی تشدد کا نشانہ بناتے رہے ہیں۔ مقامی پولیس نے انسداد دہشتگری ایکٹ کے تحت واقع کا مقدمہ درج کر کے 8 میں سے تاحال چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔

اس واقع کا مرکزی ملزم اور دیگر ملزمان کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہئے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔

گلگت بلتستان میں گذشتہ کچھ عرصے میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی، بچوں کو ہسپتال سے اغواء کئے جانے، کم سن بچیوں کو شادی کا جھانسہ دیکر جنسی حوس کا نشانہ بنانے اور ویڈیوز بنا کر ان کو وائرل کرنے کے علاوہ سائبر حراسمنٹ کے کئ واقعات رونما ہوئے ہیں جو کہ پورے معاشرے کے لئے لمحہ فکریہ ہیں ۔

بچوں کے تحفظ کے لئے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے علاوہ سکولوں اور کمیونٹی سطح پر آگاہی مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ ایسے شرمناک اور قابل مزمت واقعات کی روک تھام کو ممکن بنایا جاسکے۔

ضلع گلگت کی طرح دیگر اضلاع میں بھی چائلڈ پروٹیکشن یونٹس کا قیام عمل میں لاکر ایسے واقعات سے متاثرہ بچوں کی قانونی مدد کے علاوہ سائیکو ریہبلیٹیشن پر بھی کام کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

دوسری طرف معاشرے میں ایسے درندے جو بچوں کو جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے ہیں ان کی تعداد میں مسلسل اضافے کی وجوہات جاننے کے لئے ایک تحقیق اور سروے کی بھی ضرورت ہے تاکہ ایسے افراد کی بروقت نشاندہی کی جاسکے اور اس بڑھتی ہوئی لعنت پر قابو پانے کے لئے اقدمات کئے جاسکیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بچوں کو جنسی و جسمانی اور نفسیاتی تشدد کا نشانہ بنانے والے افراد میں اکثریت ان کی ہوتی ہے جو خود بچپن میں جنسی ، جسمانی یا نفسیاتی تشدد کا نشانہ بن چکے ہیں یا اس کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے سینکڑوں ایسے کیسسز ہوتے ہیں جو رپورٹ نہیں ہوتے ہیں۔ اب وقت آیا ہے کہ اس مسلے پر کھل کر بات کی جائے اور اس کے تدارک کے لِئے موثر پالیسی بنائی جائے۔

گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کو چاہئے کہ وہ اس ضمن فوری اور ٹھوس اقدامات اٹھائے۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

متعلقہ

یہ بھی پڑھیں
Close
Back to top button