صحت
دیامر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، 68000 بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
چلاس (محمد علی خان سے) محکمہ صحت سے جاری کردہ ایک اطلاع کے مطابق ضلع دیامر میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ پانچ سال سے کم عمر کے 68000 بچوں کو وٹامن کے کیپسول کے ساتھ ساتھ پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے۔ڈائریکٹر ہیلتھ دیامر ڈویژن ڈاکٹر مبشر حسن نے کہا کہ
دیامر میں انسداد پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا۔ یہ مہم تین دن تک جاری رہے گا جبکہ دو دن کیچ اپ ہوگا جس میں ان بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جو تین روزہ مہم کے دوران کسی وجہ سے رہ گئے ہو۔ محکمہ صحت کے اہلکار شدید سردی کے باوجود برف پوش راستوں پر چل کر گھر گھر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلاتے ہیں جبکہ ان کو وٹامن اے کی کیپسول بھی دیتے ہیں تاکہ بچوں پر بیماریاں اثر نہ کرسکے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر محمد ریاض کے مطابق اس مہم میں ان کے ہدف میں 68000بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے
دیامر میں 39 فکس مراکز میں بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے اسی طرح اس مہم میں 309موبائیل ٹیمیں حصہ لے رہے ہیں جو گھر گھر جاکر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں گے۔10 ٹرانٹ پواینٹ پر بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے جہاں بس اڈہ، ٹیکسی سٹینڈ وغیرہ ہو یعنی باہر سے آنے والے مسافروں کے ہمراہ بھی پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے ان ٹرانزٹ پواینٹ پر پلائے جائیں گے۔چلاس شہر کے اندر، ہوٹلوں، اڈوں، مارکیٹوں میں مقیم بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کیلئے 308 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔یہ مہم 20 جنوری تک جاری رہے گا۔ والدین پر زور دیا کہ پولیو کے دو قطرے ضرور اپنے پانچ سال سے کم عمر کے بچوں وک پلائے اور ان کو عمر بھر معذوری سے بچائے۔ پولیو ٹیم کے ساتھ تعاون کرے اور بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ قطرے نہ پلاکر ان کے بچے خدانحواستہ عمر بھر کیلئے معزور بھی ہوسکتے ہیں جس میں بچیوں کیلئے بہت بڑا مسئلہ پیدا ہوگا لہذا پولیو کے ہر مہم میں اپنے بچوں کو پولیو کے دو قطرے ضرور پلائے اور اپنے پیارے بچوں کو معذوری اور دوسروں پر بوجھ بننے سے بچائے۔ ڈی ایچ او نے اس موقع پر پیغام دیا کہ اگر کسی وجہ سے کسی علاقے میں پولیو کا ٹیم نہ پہنچے تو وہ ضرور ان کے دفتر میں اس کی اطلاع دے تاکہ اس علاقے کیلئے دوسرا ٹیم تشکیل دے سکے دیامر پولیو فری ضلع ہے اس کی اس معیار کو برقرار رکھا جاسکے۔ڈی ایس وی محمد علی نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ہر ممکن پولیو مہم کو کامیاب بنائے اس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں