گلگت بلتستان

دریائے ہنزہ سے 1300میگا واٹ بجلی پیدا کرنے میں دلچسپی، چینی کمپنی کی وزیر اعلی سے ملاقات

19-4-14 (2)
گلگت (نمائندہ خصوصی) وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت مقامی اور غیر مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ مکمل تعاون کریگی اور سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کیا جائیگا۔ گلگت بلتستان میں پاور پراجیکٹس کے حوالے سے وسیع مواقع موجود ہیں حکومت نے محدود وسائل کے باوجود صوبے میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے پن بجلی گھروں کیلئے منصوبوں کا آغاز کیا ہے نئے بجلی گھروں کی تعمیر پر کام جارہی ہے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ پاور پراجیکٹس کی تعمیر میں تیزی لائی جائے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ صوبائی سطح پر گریڈ سٹیشن کی تعمیر کیلئے بھی اقدا مات کیے جارہے ہیں تاکہ بجلی کے بحران جنگی بنیادوں پر کام مکمل کر کے قابو پایا جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کیلئے شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پالیسی بنائی ہے۔ بہت جلد صوبے میں جاری لوڈشیڈنگ پر قابو پایا جائیگا۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے وزیر اعلیٰ سیکر یٹریٹ میں چائنیز غیر سرکاری ادارے ٹرائجن(TRIGEN ) کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ملاقات میں چائینز غیر سرکاری ادارے کے سربراہ نے ادارے کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ چائینز کمپنی گلگت بلتستان میں پاور پراجیکٹس اور مائیننگ سیکٹر میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائجن(TRIGEN) گلگت بلتستان کے مختلف مقامات میں1300 میگا واٹ بجلی کے منصوبوں پر کام کرنے کیلئے سروے کررہی ہے ۔ اس حوالے سے ادارے کے ماہرین نے دریائے ہنزہ، پسو، عطاء آباد، ناصر آباد سمیتKIU پل سے منسلک مقامات کا جائزہ لیا ہے۔ ادارے کے سربراہ نے کہاکہ ٹرائجن کمپنی گلگت بلتستان میں پاور پراجیکٹس اور مائیننگ کے شعبے میں10ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کا منصوبہ بنایا ہے۔
غیر ملکی ادارے کے سربراہ نے وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں کہا کہ انکا ادارہ گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت کے تعاون سے مائننگ، پاور، انڈسٹریز اور ٹورازم کے شعبے کی ترقی کیلئے کام کریگا۔ ادارے کی جانب سے سرمایہ کاری کے حوالے سےMOU پر دستخط کرنے کیلئے وزیر اعلیٰ کو چین کی دعوت دی تاکہ جلد از جلد گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کا آغاز کیا جا سکے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان میں غیر ملکی سرکاری سے صوبے کی تعمیر و ترقی کو یقینی بنایا جائیگا۔ حکومت مقامی و غیر مقامی سرمایہ کاروں کے ساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔
Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button