اہم ترین

کوہستان ٹریفک حادثے میں 18 افراد کی ہلاکت کی تصدیق، 12 زخمی، 2 لاپتہ ہیں

حادثہ بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں پیش آئی

گلگت: شاہراہ قراقرم پر ضلع اپر کوہستان کے علاقے شتیال میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں کم از  کم 18 اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔محکمہ صحت دیامر استور ڈویژن کے ڈائریکٹر مبشر حسین نے پامیر ٹائمز کو بتایا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق 18 افراد جان بحق اور 12 زخمی ہوچکے ہیں۔ 

انتظامیہ اور پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جان بحق ہونے والوں میں سے 13 افراد کا تعلق گلگت بلتستان اور 5 کا کوہستان کے علاقے ہربن سے ہے۔ حادثے میں جان بحق ہونے والوں میں دو خواتین بھی  شامل ہیں۔ دو افراد کے لاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ 

حادثہ اس وقت پیش آیا جب نجی ٹرانسپورٹ کمپنی مشابروم ٹورز کی بس شتیال کے قریب ایک کار سے ٹکرا گئی۔ تصویروں سے معلوم ہوتا ہے کہ تصادم کے بعد کار اور بس دونوں تباہ ہوچکے ہیں۔ بس میں 24 افراد سوار تھے، جبکہ کارمیں ہربن سے تعلق رکھنے والے 6 افراد موجود تھے۔ بتایا جارہا ہے کہ
کام میں سوار افراد میں 5 افراد جان بحق اور ایک زخمی ہوا ہے۔

حادثے کی وجوہات فی الحال معلوم  نہیں ہوئی ہیں۔ تاہم بعض ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس نمبر  ای اے 3688 دو ماہ قبل دسمبر 2022 میں بھی شاہراہ قراقرم پر چھتر پلین کے مقام پر حادثے کا شکار ہوئی تھی۔

حادثے کے بعد ریجنل ہیڈکوارٹر ہسپتال چلاس میں ہنگامی حالات نافذ کر دیے گئے ہیں۔ ریسکیو 1122، پولیس، مقامی افراد اور پاک فوج کے جوان بھی تلاش اور بچاو (سرچ اینڈ ریسکیو) کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ اندھیرا ہونے کی وجہ سے تلاش اور بچاو میں شامل افراد کو مشکلات کا سامنا رہا۔

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button