اہم ترین
تین جولائی تک وزیر اعلی جعلی ڈگری کیس کا فیصلہ سنایا جائے گا، روزانہ سماعت روکنے کی درخواست مسترد
گلگت (خصوصی رپورٹ) گلگت بلتستان چیف کورٹ نے وزیر اعلی کے خلاف مبینہ جعلی ڈگری کیس کی روزانہ سماعت روکنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ روزانہ مقدمے کی سماعت کر کے تین جولائی تک فیصلہ سُنانے کا حکم۔ الزام ثابت ہونے پر وزیر اعلی نااہل قرار دیا جاسکتا ہے۔
یاد رہے کہ مقدمہ رکن اسمبلی غلام شہزاد آغا کی درخواست پر قائم کیا گیا تھا۔
درخواست گزار کا مدعا ہے کہ کہ وزیر اعلی نے قانون کی مبینہ جعلی تعلیمی اسناد جمع کر کے جرم کیا ہےاس لئے اسے عہدے کے لئے نااہل قرار دیا جائے۔
وزیرا علی اور ان کے وکلا ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔
وزیر اعلی کے وکلا نے مقدمے کی روزانہ سماعت روکنے کے لئے عدالت میں اپیل دائر کی تھی جسے مسترد کیا گیا ہے۔