اہم ترینجرائم

مدرس اور پولیس سب انسپکٹر کے قتل کے بعد چھاپے اور گرفتاریاں

گوپس (معراج علی شاہ) گوپس کے بالائی علاقہ بھتریت کے مقام مقام پر  ڈی آئی جی گلگت رینج راجہ مرزا حسن اور ایس پی غزر شیر خان کی قیادت میں پولیس فورس نے کاروائی کی۔ کاروائی کا مقصد گزشتہ روز ایک پولیس آفیسر اور ایک استاد کے قتل میں ملوث افراد کی نشاندہی اور گرفتاری تھا۔ دوران خانہ تلاشی بھتی نامی گاوں میں مختلف گھروں سے قلیل تعداد میں لائسنس یافتہ وغیر لائسنس یافتہ اسلحہ برامد کیا گیا ہے۔

ذرایع کے مطابق دوران آپریشن مقتول مدرس نیت امین کے قتل کے شبے میں بشیر نامی شخص سمیت دس افراد کو گرفتار کرکے تھانہ گوپس منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ ایڈیشنل ایس ایچ او تھانہ گوپس ایس آئی محمد عالم شہید قتل کیس میں مولانا ایوب اور اس کے بیٹے صدر ایوب کو گرفتار کر کے تھانہ گوپس منتقل کردیا ہے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بتھریت میں ایک سرکاری سکولے کے استاد کو قتل کردیا گیا تھا۔ اس کے بعد گرفتاریوں کے لئے چھاپے مارنے والی ٹیم پر کل بتھریت میں حملہ کیا گیا اور سب انسپکٹر محمد عالم گولی لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ شہید سب انسپکٹر کو آج سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ 

Print Friendly, PDF & Email

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button