تعلیم

اشکومن کے سرکاری سکولوں میں جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد

1غذر(کریم رانجھا ؔ ) تحصیل اشکومن میں یوم آزادی شایان شان طریقے سے منایا گیا، مساجد ودیگر عبادت خانوں میں ملکی سلامتی اور آپریشن ضرب عضب کی کامیا بی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گےءں ،مرکزی تقریب ہائی سکول چٹورکھنڈ میں منعقد ہوئی ،گرلز سکول چٹورکھنڈ ،ہائی سکول پکورہ سمیت تحصیل بھر کے دیگر سکولوں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔یوم پاکستان کے سلسلے میں اشکومن بھر میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا تھا ۔اس سلسلے میں مرکزی تقریب چٹورکھنڈ ہائی سکول میں منعقد ہوئی ،تقریب کا آغاز پرچم کشائی سے ہوا ،مہمان خصوصی محمد بلال پرنسپل انٹر کالج چٹورکھنڈ نے پرچم کشائی کی رسم ادا کی بعد ازاں طلبہ نے قومی ترانہ پیش کیا ۔تقریب کے مقررین نے خوبصورت ملی نغموں سے حاضرین سے داد وصول کی ،مہمان خصوصی ودیگر مقررین نے آزادی کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔گرلز سکول چٹورکھنڈ میں منعقدہ تقریب میں طالبات نے یوم آزادی کے حوالے سے خوبصورت آئٹمز اور تقاریر کے زریعے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی ۔

2

ہائی سکول پکورہ میں منعقدہ تقریب میں اساتذہ طلبہ اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ،پرچم کشائی کے بعد رنگارنگ تقریب کا اہتمام کیا گیا تھاجس میں تقاریر،ملی نغمے اور دیگر آئٹمز شامل تھے۔تقریب کے آخر میں انعا مات تقسیم کئے گئے ۔بعد ازاں شرکاء نے ریلی نکالی جو چٹورکھنڈ بازار سے ہوتا ہوا ہائی سکول چٹورکھنڈ میں اختتام پذیر ہوا۔

آپ کی رائے

comments

پامیر ٹائمز

پامیر ٹائمز گلگت بلتستان، کوہستان اور چترال سمیت قرب وجوار کے پہاڑی علاقوں سے متعلق ایک معروف اور مختلف زبانوں میں شائع ہونے والی اولین ویب پورٹل ہے۔ پامیر ٹائمز نوجوانوں کی ایک غیر سیاسی، غیر منافع بخش اور آزاد کاوش ہے۔

متعلقہ

Back to top button